افسران بادشاہ نہیں پارلیمنٹ کا مذاق اڑانے کی اجازت نہیں دے سکتے سینیٹ کمیٹی
سیکریٹری کی عدم شرکت پراجلاس احتجاجا ًملتوی کردیاگیا، وی سی ذوالفقار بھٹو یونیورسٹی کوشوکازنوٹس جاری کرنے کاحکم
سی ڈی اے کے3192 پلاٹوں کی الاٹمنٹ میں کرپشن ہوئی،طلحہ محمود،این اوسی کی تاخیر پر اظہار برہمی، آئی جی اسلام آبادطلب۔ فوٹو: فائل
قائمہ کمیٹی سینیٹ برائے کیڈ (کیپٹل ایڈمنسٹریشن اینڈ ڈیولپمنٹ) کی چیئرپرسن سینیٹرکلثوم پروین نے شہید ذوالفقار علی بھٹویونیورسٹی کے وائس چانسلرکے کمیٹی کے اجلاس میںعدم شرکت پرشوکاز نوٹس جاری کرنیکا حکم دیدیااورسیکریٹری کیڈای ڈی پمز کی عدم موجودگی پرکمیٹی ممبران کے مشورے سے اجلاس احتجاجاًملتوی کردیا۔
قائمہ کمیٹی سینیٹ کیڈکااجلاس چیئرپرسن کلثوم پروین کی زیر صدارت ہوا،چیئرپرسن نے کہاکہ اعلی افسران بادشاہ نہیں ہیں اورپارلیمنٹ کامذاق اڑانے کی اجازت نہیں دی جاسکتی، ڈیڑھ ماہ قبل بھیجے گئے ایجنڈے کاجواب بھی نامکمل ہے، بیوروکریسی کی بدنیتی پراجلاس احتجاجاً ملتوی کیاجاتا ہے اور اگلا اجلاس 3فروری کوپمز میں منعقدکیاجائے گا۔اجلاس میں سعیدہ اقبال،یوسف بادینی اور دیگرنے شرکت کی۔ اے پی پی کے مطابق سینیٹ کی فنکشنل کمیٹی برائے کم ترقی یافتہ علاقوں کا اجلاس چیئرمین محمدیوسف بادینی کی زیرصدارت منعقد ہوا۔
کمیٹی نے نوشکی میںایل پی جی ایئرمکس پلانٹ کی خرابی اورپلانٹ کے ایک حصے کو درست کرنے میں تاخیر پر برہمی کااظہار کیا۔آئی این پی کے مطابق سینیٹ کی خصوصی کمیٹی برائے سینیٹ ایمپلائز کوآپریٹو ہائوسنگ سوسائٹی کااجلاس کنوینئرکمیٹی سردار فتح حسنی کی زیرصدارت ہوا۔ سینیٹرطلحہ محمود نے انکشاف کیاکہ سی ڈی اے حکام نے 3192 پلاٹ الاٹ کرکے ایک کھرب روپے کی کرپشن کی ہے،کمیٹی نے سی ڈی اے،ضلعی انتظامیہ سے سوسائٹی کی این اوسی جاری نہ کرنیکی وجوہات دریافت کرتے ہوئے قبضہ گروپ کے خلاف کارروائی کے بجائے سوسائٹی ملازمین کوگرفتارکرنے پرآئی جی اسلام آبادکوطلب کرلیا اور این اوسی کی تاخیرپربرہمی کااظہارکیا۔