برآمد کنندگان کیلیے ڈیوٹی ڈرابیک کی مد میں 6ارب جاری

امید ہے برآمد کنندگان کے نان لیکویڈیٹی کے مسائل حل ہوں گے،پاکستان کی برآمدات میں اضافہ ہوگا، مشیر تجارت

امید ہے برآمد کنندگان کے نان لیکویڈیٹی کے مسائل حل ہوں گے،پاکستان کی برآمدات میں اضافہ ہوگا، مشیر تجارت۔ فوٹو : فائل

مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد نے کہا ہے کہ وزارت تجارت نے برآمد کنندگان کیلیے ڈیوٹی ڈرابیک کی مد میں 6 ارب جاری کر دیے ہیں۔


وزیر اعظم کے مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد نے اپنے ٹویٹ میں کہاکہ 5 ارب 60 کروڑ روپے ٹیکسٹائل سیکٹر کیلیے جاری کیے گئے، 40 کروڑ نان ٹیکسٹائل سیکٹر کیلئے جاری کیے گئے۔

انہوں نے کہا کہ امید ہے برآمد کنندگان کے نان لیکویڈیٹی کے مسائل حل ہوں گے،پاکستان کی برآمدات میں اضافہ ہوگا۔
Load Next Story