سابق اولمپئین قاضی مسرت حسین انتقال کر گئے
قاضی مسرت ملبورن اولمپکس1956 کے ہاکی ایونٹ کے فائنل میں رسائی پاکر سلور میڈل جیتنے والی پاکستان ہاکی ٹیم کے رکن تھے۔
قاضی مسرت ملبورن اولمپکس1956 کے ہاکی ایونٹ کے فائنل میں رسائی پاکر سلور میڈل جیتنے والی پاکستان ہاکی ٹیم کے رکن تھے۔ فوٹو : فائل
سابق اولمپئین قاضی مسرت حسین 86 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔
سابق اولمپئین قاضی مسرت حسین کا 86 برس کی عمر میں انتقال ہوگیا، وہ ملبورن اولمپکس1956 کے ہاکی ایونٹ کے فائنل میں رسائی پاکر سلور میڈل جیتنے والی پاکستان ہاکی ٹیم کے رکن تھے،16 مارچ 1935 کو پیدا ہونے والے قاضی مسرت لیفٹ ہاف اور رائٹ ہاف کی پوزیشن پر بائیں ہاتھ سے ہاکی کھیلنے والے منفرد کھلاڑی تھے، کراچی میں رہائش پذیرمرحوم پاکستان کسٹمز ہاکی ٹیم کا حصہ رہے۔
وہ محکمہ سے بطور اسٹنٹ کلکٹر ریٹائرڈ ہوئے، دریں اثنا سابق قومی ہاکی کپتان اولمپئین عبدالوحید خان نے قاضی مسرت حیسن کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کوان کو بہترین کھلاڑی قرار دیا.
دیگرسابق اولمپئینز اصلاح الدین صدیقی، سمیع اللہ خان، حنیف خان، رشید الحسن، وسیم فیروز، پی ایچ ایف کے صدر بریگیڈیئر( ر) خالد کھوکھر، سیکریٹری اولمپئین آصف بوجوہ اور کے ایچ اے کے سیکریٹری انٹرنیشنل سید حیدر حسین و دیگر نے اولمپئین قاضی مسرت حسین کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے دعائے مغفرت کی ہے۔