کراچی اورنگی ٹاؤن ہوٹل میں بیٹھے افسران پر فائرنگ کی ویڈیو وائرل
مقتول کی شناخت اے ایس آئی 45 سالہ اکرم خان کے نام سے ہوئی جو کہ منگھوپیر انویسٹی گیشن پولیس میں تعینات تھا
مقتول کی شناخت اے ایس آئی 45 سالہ اکرم خان کے نام سے ہوئی جو کہ منگھوپیر انویسٹی گیشن پولیس میں تعینات تھا۔ فوٹو: فائل
KARACHI:
اورنگی ٹاؤن میں واقع ہوٹل کے اندر نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے پولیس کا افسر شہید ہوگیا۔
اورنگی ٹاؤن کے علاقے گلشن بہار مین مارکیٹ میں واقع ہوٹل کے اندر نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے پولیس کا افسر شہید ہوگیا، مقتول کی شناخت اے ایس آئی 45 سالہ اکرم خان کے نام سے ہوئی جو کہ منگھوپیر انویسٹی گیشن پولیس میں تعینات تھا جسے سینے اور پیٹ پر گولیاں لگی تھیں جبکہ پولیس کو جائے وقوعہ سے 30 بور پستول کے خول ملے ہیں۔
واقعے کی ویڈیو بھی وائرل ہوگئی ہے جس میں واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے کہ شلوار قمیض میں ملبوس ایک ملزم ہوٹل کے اندر داخل ہوا، ملزم نے دونوں ہاتھوں میں پستول اٹھا رکھے تھے، اور اس نے اندر داخل ہوتے ہی چائے پینے والے پولیس افسران اے ایس آئی ظفر اور اے ایس آئی اکرم خان پر اندھا دھند فائرنگ کردی، واقعہ اتنی جلدی پیش آیا کہ دونوں افسران کو سنبھلنے کا بھی موقع نہ ملا، اور اے ایس آئی اکرم خان موقع پر ہی شہید ہوگئے، جب کہ اے ایس آئی ظفرخوش قسمتی سے بچ گئے۔ پاکستان بازار پولیس واقعے کی مزید تحقیقات کر رہی ہے۔