مشرف کیخلاف مقدمہ مضحکہ خیز ہے فیئر ٹرائل نہیں ہو سکتا جاوید جبار
میں خود کوبھی اس مقدمے میں شامل کرنے کی پیشکش کرتاہوں،سابق وفاقی وزیر اطلاعات
میں خود کوبھی اس مقدمے میں شامل کرنے کی پیشکش کرتاہوں،سابق وفاقی وزیر اطلاعات۔ فوٹو : فائل
سابق وفاقی وزیر اطلاعات جاویدجبار نے کہاہے کہ سابق چیف آف آرمی اسٹاف جنرل(ر) پرویز مشرف کیخلاف مقدمے کی کارروائی انتہائی مضحکہ خیزہے۔
مجھے یقین ہے کہ ان کا فیئرٹرائل نہیں ہوسکتا۔ اس کے باوجود ان کی کابینہ کا رکن ہونے کی حیثیت سے میں خود کوبھی اس مقدمے میں شامل کرنے کی پیشکش کرتاہوں۔ انھوں نے ایکسپریس سے گفتگوکرتے ہوئے چوہدری شجاعت کوبھی خراج تحسین پیش کیاکہ سب سے پہلے انھوں نے خودکو اس مقدمے کیلیے پیش کیا۔
جاویدجبار نے جنگ عظیم دوم کے بعدجنگی جرائم کے سلسلے میں نورمبرگ ٹربیونل کاحوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اجتماعی ذمے داریوں کے امورمیں غیرقانونی احکام پر عملدرآمد کرنیوالے بھی اتنے ہی مجرم ہی ںجتنا غیرقانونی حکم جاری کرنے والاہوتا ہے۔ انھوں نے کہاکہ اختلافات اپنی جگہ مگریہ بات یقینی ہے کہ جنرل پرویزمشرف ایک محب وطن شخص ہیں۔