دہشتگردی سے جان چھڑانے کیلیے دنیا کو متحدہ ہونا پڑیگاایران
عالمی طاقتوں سے مذاکرات آئندہ 2ہفتوں میں ہونگے ، جگہ کا اعلان بعد میں ہوگا،ترجمان
تمام ملکوں کی جانب سے مشترکہ طور پر اٹھائے جانے والے اقدام سے دہشتگردی کا موثر طور پر مقابلہ کیا جاسکتا ہے
ایران نے دہشتگردی کے خلاف سلامتی کونسل میں قرارداکی منظوری کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہاہے کہ اس مسئلے پر پوری دنیا کے متحدہونے کی ضرورت ہے تبھی ہم اس سے بچ پائیں گے ورنہ دہشت گردی کا شکار ملک اس لعنت سے چھٹکارہ حاصل نہیں کرسکیں گے ۔
میڈیارپورٹس کے مطابق منگل کو ایرانی وزارت خارجہ کی ترجمان مرضیہ افخم نے ہفتہ وار میڈیا بریفنگ میں کہاکہ دنیا کے تمام ملکوں کی جانب سے مشترکہ طور پر اٹھائے جانے والے اقدام سے دہشتگردی کا موثر طور پر مقابلہ کیا جاسکتا ہے،انھوں نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف مہم میں تمام ملکوں کے دوہرے معیار سے دوری اختیار کرتے ہوئے متحدہ اقدام کی ضرورت ہے ورنہ اس سلسلے میں امتیازی سلوک برتے جانے سے دنیا کے بیشتر ممالک، اس لعنت کا نشانہ بنتے رہیں گے۔
مرضیہ افخم نے کہا کہ دہشتگردی کے مسئلے پر عالمی برادری اور ذرائع ابلاغ کی توجہ اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اقدام ایک ایسا موثر ہتھیار ہے کہ جس سے اس لعنت کے خلاف مہم میں اچھے نتائج نکل سکتے ہیں۔انھوں نے ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے آئندہ مذاکرات کے بارے میں کہا کہ یہ مذاکرات آئندہ دو ہفتوں میں ہوں گے تاہم ان مذاکارت کی جگہ اور وقت کے بارے میں باضابطہ طور پر بعد میں اعلان کیا جائیگا۔