جامعہ کراچی کا کانووکیشن آج ہوگا1334طلباکواسناد ملیں گی

107کوگولڈ میڈل دیے جائیں گے،جامعہ کا پہلاکانووکیشن 1962میں ہواتھا

مختلف کلیہ جات میں ایم فل کرنے والے طلبا کی تعداد 120 جبکہ 190 طلبا نے ڈاکٹریٹ مکمل کیا ہے۔ فوٹو: فائل

WHITE SULPHUR SPRINGS:
سندھ کی سب سے بڑی یونیورسٹی جامعہ کراچی کا 24 واں سالانہ جلسہ تقسیم اسناد آج جمعرات کی دوپہر ولیکا گرائونڈ میں منعقد ہوگا۔

جلسہ تقسیم اسناد میں مختلف شعبہ جات میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے107 طلبا کو گولڈ میڈل دیے جائیں گے جبکہ 1334 طلبا کو بیچلرز، ماسٹرز اور ایم فل،پی ایچ ڈی کی اسناد تفویض کی جائیں گی، یہ امر قابل ذکر ہے کہ بیشتر طلبا کانووکیشن سے پہلے ہی اسناد نکلوالیتے ہیں، تعلیمی سال2012 میں صبح و شام کے فارغ التحصیل طلبا کی تعداد4513 ہے۔




علاوہ ازیں مختلف کلیہ جات میں ایم فل کرنے والے طلبا کی تعداد 120 جبکہ 190 طلبا نے ڈاکٹریٹ مکمل کیا ہے، یاد رہے کہ جامعہ کراچی کا پہلا کانووکیشن 1962میں منعقد ہوا ، طلبا کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیش نظر مذکورہ جلسہ ولیکا گرائونڈ میں منعقد کیا جانے لگا۔
Load Next Story