گورنمنٹ سیکیورٹیز اسٹاک مارکیٹ میں ٹریڈ کرنے کی اجازت
اسٹاک مارکیٹ میں مارکیٹ ٹریژری بلز، پاکستان انویسٹمنٹ بانڈ، اجارہ سکوک کی تجارت سے سرمایہ کاری کی بنیاد وسیع ہوگی
اجارہ سکوک کی تجارت سے سیکیورٹیز میں سرمایہ کاری کی بنیاد وسیع ہوگی، اسٹیٹ بینک۔ فوٹو: فائل
اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے گورنمنٹ سیکیورٹیز (مارکیٹ ٹریژری بلز، پاکستان انویسٹمنٹ بانڈ، گورنمنٹ آف پاکستان اجارہ سکوک) کی اسٹاک مارکیٹ میں ٹریڈنگ کی اجازت دے دی ہے۔
گزشتہ روز اسٹیٹ بینک کے ڈومیسٹک مارکیٹس اینڈ مانیٹری مینجمنٹ ڈپارٹمنٹ کی جانب سے گزشتہ روز تمام بینکوں، مالیاتی اداروں اور پرائمری ڈیلرز کے لیے جاری کردہ سرکلر کے مطابق اسٹاک مارکیٹ میں گورنمنٹ سیکیورٹیز کی ٹریڈنگ سے سیکیورٹیز میں سرمایہ کاری کی اساس کو وسیع کرنے میں مدد ملے گی۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق اسٹاک مارکیٹ میں سیکیورٹیز کی ٹریڈنگ کے ساتھ اوور دی کائونٹر (او ٹی سی) مارکیٹ میں متعلقہ پلیٹ فارم بدستور کام کرتے رہیں گے۔
اسٹیٹ بینک کے تمام مجاز پرائمری ڈیلرز اسٹاک ایکس چینج کی جانب سے دیے گئے مخصوص ورک اسٹیشنز کے ذریعے اسٹاک مارکیٹ میں گورنمنٹ سیکیورٹیز کی براہ راست پروپرائٹری ٹریڈنگ کرسکیں گے، اسٹاک مارکیٹ میں سیکیورٹیز کی ٹریڈنگ کرنے والے پرائمری ڈیلرز کو اسٹاک ایکس چینج کے ٹریڈنگ پارٹیسپنٹ کہا جائے گا، یہ پرائمری ڈیلرز اسٹاک ایکس چینج میں گورنمنٹ سیکیورٹیز کے لیے مارکیٹ میکرز کا کردار ادا کریں گے، اسٹاک ایکس چینج میں ٹریڈنگ پارٹیسپنٹ یا مارکیٹ میکر کے طور پر کام کرنے والے پرائمری ڈیلرز اسٹیٹ بینک کو اپنے آپریشنز کے آغاز کی تاریخ سے باضابطہ طور پر آگاہ کرنا ہوگا، تمام بینک اور مالیاتی ادارے اسٹاک ایکس چینج میں حکومتی سیکیوریٹیز کے ٹرانزیکشن کے بارے میں منی مارکیٹ رپورٹنگ سسٹم کے موجودہ طریقہ کار کے تحت اون اکائونٹ ٹرانزیکشن رپورٹ فراہم کریں گے۔