اسپتال کے لیے زمین میرا اور تاجر میں معاہدے پر دستخط
غیراخلاقی وڈیو کلپ اور حملے کے سوالات پر میرا پریس کانفرنس ادھوری چھوڑکر چلی گئیں
لاہور پریس کلب میں چوہدری نعیم گھمن اور ارسل وقار گھمن کی جانب سے اسپتال کے لیے وقف کی جانے والی زمین کے ایگریمنٹ پر اداکارہ میرا دستخط کر رہی ہیں۔ فوٹو: ایکسپریس
KARACHI:
اداکارہ میرا میڈیا کی جانب سے غیراخلاقی وڈیو کلپ اورلبرٹی مارکیٹ میں حملے کے سوالات پوچھے جانے پرپریس کانفرنس ادھوری چھوڑکر بھاگ کھڑی ہوئیں۔
گزشتہ روز اداکارہ میرا نے لاہورپریس کلب میں ہنگامی پریس کانفرنس کی۔جس میں سیالکوٹ کے تاجر ارسل وقارگھمن نے انھیں اسپتال کے لیے 3ایکڑزمین ''عطیہ'' میںدینے کااعلان کرتے ہوئے ''ایم اویو''سائن کرلیا۔ اس موقع پر اداکارہ میراکے علاوہ سیالکوٹ سے تعلق رکھنے والے رئیل اسٹیٹ کے تاجر چوہدری نعیم الرحمن گھمن، ڈاکٹرعطاء، چوہدری تنویرعنایت، گوہرسعید باجوہ سمیت دیگرموجود تھے۔ پریس کانفرنس کے آغاز سے قبل اسپتال کے لیے وقف کی جانے والی تین ایکڑزمین کے ''ایم اویو''پردستخط ہوئے۔ اس موقع پربتایا گیا کہ اداکارہ میرازمین لینے کے دوسال بعد اسپتال کی تعمیر مکمل کریں گی اوراسپتال کی زمین پرکوئی دوسرا پروجیکٹ بھی تعمیر نہیں کیا جا سکے گا۔ اس موقع پرمیڈیا کی جانب سے پوچھے جانے والے سوالات کا جواب دینے کی بجائے اداکارہ میرا پریس کانفرنس ادھوری چھوڑ کرچلی گئیں۔
میڈیا نمائندگان نے متعدد بار یہ کوشش کی وہ منظرعام پرآنیوالے وڈیو کلپ اورایک روزقبل لبرٹی مارکیٹ پرحملے کے بارے میں تفصیلات سے آگاہ کریں یا پھر حملے کے بعد مزید قانونی پیش رفت بارے کچھ بتائیں مگروہ ایک دم کنفیوژہوگئیں اورپریس کانفرس ادھوری چھوڑ کرچلی گئیں۔ دوسری جانب سیالکوٹ کے تاجر ارسل وقارگھمن کا کہنا تھا کہ ہم نے نیک نیتی سے فلاحی اسپتال کے لیے زمین دی ہے۔ اس اسپتال کے بننے سے ضلع سیالکوٹ، نارووال، شکرگڑھ ، گجرات اورگوجرانوالہ کے شہری اوردیہی رہائشی لوگ مستفید ہونگے۔ انھوںنے کہا کہ ہم اس اسپتال کے لیے کی تمعیر کے لیے ہر ممکن امداد کرینگے جب کہ ہماری خواہش ہے کہ اسپتال کے لیے سیالکوٹ چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری بھی ہماراساتھ دے۔