بگ تھری کی حمایت ویسٹ انڈین بورڈ دگنی آمدنی کا خواب دیکھنے لگا
بھارت، انگلینڈ اور آسٹریلیا نے کیریبیئن ٹورزمیں اضافے کا وعدہ بھی کیا ہے،ترجمان
آئی سی سی اجلاس میں پیش کردہ کئی تجاویز کیریبیئن کرکٹ کیلیے فائدہ مند ہیں۔ فوٹو: فائل
ISLAMABAD:
بگ تھری فارمولے کی حمایت کرنے والا ویسٹ انڈین بورڈ آئندہ8برسوں میں دگنی آمدنی کا خواب دیکھنے لگا، ایک آفیشل کا کہنا ہے کہ آئی سی سی اجلاس میں پیش کردہ کئی تجاویز کیریبیئن کرکٹ کیلیے فائدہ مند ہیں۔
میڈیا ریلیز میں کہا گیاکہ بھارت ، انگلینڈ اور آسٹریلیا کے سوا دیگر فل ممبرز کو ملنے والا سالانہ ٹیسٹ فنڈ ویسٹ انڈیزکو غیر منافع بخش ٹیموں سے ٹیسٹ کی میزبانی پر مالی تحفظ فراہم کرے گا، دوطرفہ معاہدے کے تحت ہمیں غیرمنافع بخش دوروں کا پابند بھی نہیں کیا جاسکے گا، ہماری ٹیم کو ٹیسٹ،ایک روزہ،ٹی 20 اور سیریز میں اضافے کا موقع بھی ملے گا، بورڈ کا کہنا ہے کہ بی سی سی آئی، ای سی بی اور کرکٹ آسٹریلیا نے کیریبیئن ٹورزمیں اضافے کا وعدہ بھی کیا ہے ، ویسٹ انڈیز کو مجوزہ 2 ٹائر ٹیسٹ سسٹم سے بھی فرق نہیں پڑتاکیونکہ ٹیم آئی سی سی رینکنگ میں اس وقت ساتویں پوزیشن پر موجود اور حریفوں سے کافی پوائنٹس کا فرق ہے۔
آفیشل نے مزید کہاکہ گورننس کے اہم اصول بورڈ پر کوئی منفی اثر نہیں ڈالیں گے کیونکہ ارکان پر آئی سی سی کی کسی بھی کمیٹی کی چیئرمین شپ کیلیے انتخاب کی پابندی نہیں ہے، وہ صدر، نائب صدر ، آئی سی سی چیئرمین شپ،مجوزہ فنانشل و کمرشل افیئرز اور کمیٹیوں کی چیئرمین شپ کے انتخاب کے قابل رہے گا۔ بورڈ نے اس سے قبل مجوزہ تجاویز پر کسی قسم کے تبصرے سے انکار کیا تھا، پریس ریلیز میں کہا گیاکہ ہم اس معاملے پر فل ممبرز سے بات چیت کرکے ایک تفصیلی فیصلہ آئی سی سی میٹنگ میں پیش کرنا چاہتے تھے۔