سوشل میڈیا پر خواتین کو بلیک میل کرنے والا ٹک ٹاکر گرفتار
سائبر کرائم میں ملوث افراد کے خلاف کارروائیوں اور انہیں سزائیں دینے کا سلسلہ جاری ہے، ایف آئی اے
سائبر کرائم میں ملوث افراد کے خلاف کارروائیوں اور سزائیں دینے کا سلسلہ جاری ہے، ایف آئی اے۔(فوٹو؛ایکسپریس)
FAISALABAD:
ایف آئی اے سائبر کرائم سیل نے سوشل میڈیا پر خواتین کو بلیک میل کرنے والے ٹک ٹاکر کو گرفتار کرلیا
تفصیلات کے مطابق ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے سائبر کرائم سیل محمد رضوان کی سربراہی میں کارروائی کرکے سوشل میڈیا پر خواتین کو بلیک میل کرنے والے ٹک ٹاکر کو گرفتار کرلیا ہے۔
اس بارے میں ان کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے سائبر کرائم سیل کو شکایات موصول ہوئی تھی کہ ٹک ٹاکر علی حمزہ سوشل میڈیا پر خواتین کی عریاں تصاویر لگا کر انہیں ہراساں اور بلیک میل کرتا ہے، جس پر ایک ٹیم تشکیل دی گئی جس نے مذکورہ ٹک ٹاکر کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔ ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ ایف آئی اے کی جانب سے سائبر کرائم میں ملوث افراد کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے اور کئی ملزمان کو سائبر کرائم ایکٹ کے مطابق سزائیں بھی دی جا چکی ہیں۔