ڈیوس کپ ٹائیاعصام الحق کو منانے کی کوششیں شروع
اسٹارپلیئرکو پاکستانی مقابلوں کی تاریخوں میں تبدیلی پر تحفظات،عثمان اعجاز متبادل
اسٹارپلیئرکو پاکستانی مقابلوں کی تاریخوں میں تبدیلی پر تحفظات،عثمان اعجاز متبادل۔ فوٹو: فائل
SUKKUR:
پاکستان ٹینس فیڈریشن نے ڈیوس کپ ٹائی میں شرکت سے انکار کرنے والے اسٹارکھلاڑی اعصام الحق کو منانے کی کوششیں شروع کر دیں۔
ویتنام کیخلاف ایشیا اوشیانا زون کے گروپ 2 میں سہ روزہ ٹائی کی تاریخوں میں تبدیلی پر اعصام الحق نے تحفظات کا اظہار کیا ہے، فیڈریشن کے مطابق یہ فیصلہ انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن کی جانب سے کیا گیا، نئے چینی سال کی تقریبات کے سبب ویتنام کی درخواست پر پاکستان کیخلاف یہ مقابلے31 جنوری کے بجائے اب 14فروری سے شروع ہوں گے،اعصام الحق کے قریبی حلقوں کا کہنا ہے کہ تاریخ کی تبدیل سے اسٹار کھلاڑی کو اعتماد میں نہیں لیا گیا،وہ ان تاریخوں میں انٹرنیشنل سرکٹ میں مصروف ہوں گے۔
دوسری جانب رابطے پر فیڈریشن کے نائب صدر عارف قریشی نے موقف اختیار کیا کہ اعصام الحق نے قومی ٹیم کی نمائندگی نہ کرنے کے فیصلہ سے ہنور آگاہ نہیں کیا، اگر ایسا ہوا توفیڈریشن انھیں منانے کی کوشش کرے گی، البتہ عدم دستیابی پر ان کی جگہ عثمان اعجاز کو قومی ٹیم میں شامل کر لیا جائے گا، دریں اثنا ڈیوس کپ ٹائی کے لیے قومی ٹینس ٹیم کا تربیتی کیمپ بدھ سے اسلام آباد کے پی ٹی ایف ٹینس کمپلیکس میں شروع ہوگیا،کوچ محمد خالد کی زیرنگرانی کیمپ میں شامل قومی چیمپئن عقیل خان،یاسر خان اورعابد ٹریننگ کررہے ہیں۔