وزیراعظم نے راناثنا کے بیان کانوٹس لیاملک جنگ کامتحمل نہیںحمزہ شہباز
طالبان سے مذاکرات یاآپریشن کے آپشن موجود ہیں، ہرقدم پھونک پھونک کر رکھ رہے ہیں
طالبان سے مذاکرات یاآپریشن کے آپشن موجود ہیں، ہرقدم پھونک پھونک کر رکھ رہے ہیں۔ فوٹو: فائل
ن لیگ کے رکن قومی اسمبلی حمزہ شہبازشریف نے پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کہاہے کہ رانا ثنا اللہ کے بیان کاوزیراعظم نواز شریف نے نوٹس لے لیا ہے اور اس کی چھان بین کی یقین دہانی کرائی ہے۔
انھوں نے کہا کہ طالبان سے مذاکرات یاآپریشن کے آپشن موجود ہیں، ہرقدم پھونک پھونک کر رکھ رہے ہیں۔ہم سب کو دعا کرنی چاہیے کہ مذاکرات کا مثبت حل نکل آئے۔آئی این پی کے مطابق انھوں نے کہا کہ طالبان کیخلاف طبل جنگ بجانے کی صلاحیت رکھتے ہیں لیکن ملک مزید جنگ کامتحمل نہیں ہوسکتاآپریشن کااعلان بڑاآسان تھامگرہم امن کیلیے مذاکرات کی راہ اختیار کررہے ہیں۔ایک سوال حمزہ شہبازنے کہاکہ کرکٹ پر3 ممالک کی اجارہ داری کسی صورت قبول نہیں، تمام کرکٹ کھیلنے والے ممالک کو برابری کی سطح پر مواقع ملنے چاہئیں۔