مذاکرات کے لیے وقت کا تعین کیا جائے خورشید شاہ

ریاست کوچیلنج کیا جارہا ہے،مذاکراتی عمل کے دوران مزید لاشیں نہیں اٹھا سکتے، اپوزیشن لیڈر

اپوزیشن حکومت کے ساتھ ہے اور ملکی سلامتی کے معاملے پر کبھی سیاست نہیں کرے گی ۔قائد حزب اختلاف۔ فوٹو: فائل

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشیدشاہ نے دہشت گردی کے حوالے سے وزیراعظم کے پالیسی بیان کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ اپوزیشن حکومت کے ساتھ ہے اور ملکی سلامتی کے معاملے پر کبھی سیاست نہیں کرے گی ۔


تاہم اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ مذاکراتی عمل کے دوران ہمیں مزید لاشیں نہ اٹھانی پڑیں۔ بدھ کو قومی اسمبلی میں وزیراعظم کے ایوان میں پالیسی بیان کے بعد قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے کہا کہ دہشت گرد ریاست کو چیلنج کر رہے ہیں، اگر حکومت سمجھتی ہے کہ اب بھی مذاکرات سے یہ مسئلہ حل ہو سکتا ہے تو ہم حکومت کے ساتھ ہیں ۔

مگر اس کے لیے ایک وقت مختص کیا جائے،کہیں ایسا نہ ہو کہ ہمیں پھر دہشت گرد کارروائیوں کا سامنا کرنا پڑے۔ خورشید شاہ نے حکومت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم وزیراعظم کی مجبوریوں کو بھی سمجھتے ہیں، ہمیں آپ کی نیت پر کوئی شبہ نہیں ساری قوم کی نظریں آپ پر ہیں، ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ اپوزیشن نے کھل کر حکومت کا ساتھ دیا۔
Load Next Story