10 ہزار اسمارٹ رجسٹریشن کارڈ زیر التوا ہیں کار موٹر ڈیلرز

محکمہ موٹررجسٹریشن میں اسمارٹ رجسٹریشن کارڈز کی ڈلیوری بھی گزشتہ ایک ہفتے سے متاثر ہے، کار موٹر ڈیلرز

محکمہ موٹررجسٹریشن میں اسمارٹ رجسٹریشن کارڈز کی ڈلیوری بھی گزشتہ ایک ہفتے سے متاثر ہے، کار موٹر ڈیلرز (فوٹو: انٹرنیٹ)

کار موٹر ڈیلرز نے انکشاف کیا ہے کہ 10 ہزار اسمارٹ رجسٹریشن کارڈ زیر التوا ہیں۔


کار موٹر ڈیلرز نے محکمہ ایکسائز کے موٹر وہیکل رجسٹریشن ونگ کی خراب کارکردگی کا انکشاف کرتے ہوئے کہاہے کہ محکمے کی جانب سے رجسٹریشن یا ٹرانسفر کرائی جانے والی گاڑیوں کی اسمارٹ رجسٹریشن کارڈز کا اجرا 15 سے 20 دن میں ہو رہا ہے جبکہ اس سے قبل رجسٹریشن یا ٹرانسفر بک صارفین زیادہ سے زیادہ دو دن میں جاری کردی جاتی تھی۔

کارڈیلرز کا کہنا ہے کہ محکمہ موٹررجسٹریشن میں اسمارٹ رجسٹریشن کارڈز کی ڈلیوری بھی گزشتہ ایک ہفتے سے متاثر ہے اور تقریباً 10 ہزار اسمارٹ رجسٹریشن کارڈ زیر التوا ہیں۔
Load Next Story