لگتاہے ریاستی ادارے جنگ کیلیے تیارنہیںفاروق ستار

حکومت کی کوئی پالیسی نہیں،مذاکرات ہی کرنے ہیں تو ہم دعاہی کرسکتے ہیں،رہنما ایم کیو ایم

فوجیوں کے گلے کاٹنے اورمعصوم شہریوں کی جانیں لینے والوں سے مذاکرات کامیاب نہیں ہوسکتے۔ فوٹو: فائل

ایم کیوایم کے پارلیمانی لیڈر فاروق ستارنے طالبان سے مذاکرات کے حکومتی اعلان کی مخالفت کرتے ہوئے کہاہے کہ فوجیوں کے گلے کاٹنے اورمعصوم شہریوں کی جانیں لینے والوں سے مذاکرات کامیاب نہیں ہوسکتے۔


لگتاہے ہمارے ریاستی ادارے جنگ کامقابلہ کرنے کے لیے تیارنہیں۔ حکومت وقت ضائع کیے بغیرطالبان کے خلاف کارروائی کرے۔ بدھ کوقومی اسمبلی میں اظہارخیال کرتے ہوئے فاروق ستارنے کہاکہ بعض لوگ طالبان کوبھٹکے ہوئے لوگ سمجھتے ہیں۔ اگران سے بات کی گئی توپھر ان کانقطہ نظرپورے ملک میںنافذ کرناپڑے گا۔ انھوںنے مزیدکہا کہ قوم کارروائی کے لیے متحد ہوچکی ہے۔ حکومت بھی آپریشن کے لیے تیارہے۔ جب سب متحدہو چکے توطالبان نے پھر مذاکرات کی پیشکش کردی۔ طالبان وقت حاصل کرناچاہتے ہیں تاکہ دوبارہ منظم ہوسکیں۔ فاروق ستارنے کہاکہ حکومت کی کوئی پالیسی نہیں۔ اگر مذاکرات کرنے ہیںتو ہم صرف دعاہی کرسکتے ہیں۔ انھوں نے کہاکہ حکومت وقت ضائع کیے بغیرطالبان کے خلاف کارروائی کرے۔ طالبان کے خلاف کارروائی کافیصلہ نہ کیاگیا تو پھرہنگو کے بچوں کو کیاجواب دیںگے۔
Load Next Story