سونے کی فی تولہ قیمت میں 500روپے کمی

فی تولہ سونے کی قیمت گھٹ کر 111500روپے ہوگئی

فی تولہ سونے کی قیمت گھٹ کر 111500روپے ہوگئی

WASHINGTON:
سونے کی فی تولہ اور فی دس گرام قیمتوں میں بالترتیب 500روپے اور 429 روپے کی کمی ہوگئی۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 12ڈالر کی کمی سے 1800ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بدھ کو بھی فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 500روپے اور 429 روپے کی کمی واقع ہوئی۔


اس کے نتیجے میں کراچی ، حیدرآباد ، سکھر ، ملتان ، لاہور ، فیصل آباد ، راولپنڈی ، اسلام آباد ، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت گھٹ کر 111500روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت گھٹ کر 95593روپے ہوگئی۔

اس کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے1430 روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 1226روپے پر مستحکم رہی۔ بلین مارکیٹ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ سونے کی مقامی قیمت اب بھی دبئی گولڈ مارکیٹ سے 4000روپے کم ہے۔
Load Next Story