امریکابرفانی طوفان نے تباہی مچادی 9 افراد ہلاک

5ریاستوں میں ایمرجنسی، 4500 طلبا نے رات اسکولوں میں گزاری،3200 پروازیں منسوخ

پھسلن اوربرفباری سے ٹریفک بری طرح متاثر، برفباری مزیدچند روزجاری رہنے کی پیشگوئی۔ فوٹو: فائل

RAWALPINDI:
امریکا میں بدترین سرمائی طوفان کے باعث مختلف واقعات میں9افراد ہلاک ہوگئے جبکہ 5ریاستوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔ ہزاروںطلبا اسکولوںمیں پھنس گئے۔


شکاگو، اٹلانٹااور ہوسٹن میں 3ہزار 200پروازیں منسوخ کر دی گئیںجس سے ہزاروںافراد محصور ہوگئے۔ غیرملکی میڈیارپورٹس کے مطابق اٹلانٹا، الاباما، ٹینی سن، جیکسن اورجارجیا سمیت امریکاکی 34ریاستیں طوفانی برفباری کی لپیٹ میںہیں۔برفانی طوفان سے 14 کروڑ افرادمتاثر ہوئے ہیں۔ اٹلانٹااور الابامامیں 4500طلبا نے رات اسکولوں میںگزاری۔ امریکی کی مختلف ریاستوں میں اچانک آنیوالے سرمائی طوفان نے ٹیکساس سے ورجینیاتک کے علاقے کواپنی لپیٹ میں لے رکھاہے۔

مونٹانا سے پینسلوینیا تک منفی11 درجہ حرارت کے ساتھ ایک فٹ تک برفباری ریکارڈکی جاچکی۔ امریکاکی جنوب مشرقی ریاستوں مسی سپی، جارجیا، لوزیانا، الابامااور کیرولینا میں ایمرجنسی نافذ کرتے ہوئے ہزاروںپروازیں منسوخ کر دی گئیں جبکہ پھسلن اوربرفباری کے باعث سڑکوںپر ٹریفک کی روانی بری طرح متاثرہوئی۔ صرف جارجیامیں 940 حادثات میں 104 افراد زخمی ہوئے۔ حکام کے مطابق اتوارسے اب تک ملک بھرمیں سرمائی طوفان کے باعث مختلف واقعات میں 9افراد ہلاک اوردرجنوں زخمی ہوئے ہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق برفباری کایہ سلسلہ مزیدچند روزجاری رہے گا۔
Load Next Story