امریکی کرکٹر کے 6 گیندوں پر6 چھکے میچ میں سنچری
جسکرن ملہوترا ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں سنچری بنانے والے پہلے امریکی کرکٹر بن گئے۔
جسکرن ملہوترا ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں سنچری بنانے والے پہلے امریکی کرکٹر بن گئے۔ فوٹو : سوشل میڈیا
امریکی کرکٹر جسکرن ملہوترا نے تاریخ رقم کردی اورپاپوا نیوگنی سے ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں اوور کی 6گیندوں پر چھکے لگا دیے جب کہ انھوں نے ناقابل شکست 173رنز بنائے۔
جسکرن ملہوترا ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں سنچری بنانے والے پہلے امریکی کرکٹر بن گئے، اننگز کی آخری اوور میں ملہوترا کے عتاب کا نشانہ گوڈی ٹوکا بنے جنھوں نے اس سے قبل 6اوورز میں صرف 30رنز دیے تھے۔
امریکا نے اس میچ میں 9وکٹ پر 271کا مجموعہ حاصل کیا، پاپوا نیو گنی کی ٹیم 137رنز تک محدود رہی اور اسے 134 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
یاد رہے کہ جسکرن ملہوترا سے قبل صرف 3بیٹسمین انٹرنیشنل کرکٹ میں اوور کی 6گیندوں پر چھکے جڑنے میں کامیاب ہوئے ہیں،2007میں یوراج سنگھ نے انگلینڈ کیخلاف ٹی ٹوئنٹی، ہرشل گبز نے نیدر لینڈز کیخلاف ون ڈے میچ میں یہ کارنامہ سرانجام دیا تھا، رواں سال کیرون پولارڈ نے سری لنکا سے ٹی ٹوئنٹی میچ میں اوور کی تمام گیندوں پر چھکے لگائے۔