کورونا کیسز سامنے آنے پر بھارت اور انگلینڈ کے درمیان ٹیسٹ میچ منسوخ
فیصلہ کورونا صورتحال کو سامنے رکھتے ہوئے کھلاڑیوں کی صحت کے پیش نظر کیا گیا، انگلینڈ کرکٹ بورڈ

بھارتی کرکٹ ٹیم میں کورونا مثبت کیسز کی تعداد میں اضافے کے پیش نظر اولڈ ٹریفورڈ مانچسٹر ٹیسٹ منسوخ کردیاگیا۔
رپورٹس کے مطابق دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا پانچواں ٹیسٹ میچ آج سے شروع ہونا تھا، انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کے اعلامیے کے مطابق فیصلہ کورونا صورتحال کو سامنے رکھتے ہوئے کھلاڑیوں کی صحت کے پیش نظر کیا گیا ہے۔ بھارتی کرکٹ بورڈ کے ساتھ مشاورت کے بعد اس میچ کو منسوخ کرنے پر اتفاق ہوا ہے۔
آئی سی سی نے کورونا کیسز کی وجہ سے اس ٹیسٹ میچ کے منسوخ ہونے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے پارٹنرز اور شائقین کرکٹ سے معذرت کی ہے۔