6 روز قبل اغوا ہونے والی 8 سالہ بچی کی لاش کھیتوں سے برآمد

پولیس کی نا اہلی کی وجہ سے بچی کا قتل ہوا، والدین

پولیس کی نا اہلی کی وجہ سے بچی کا قتل ہوا، والدین۔ فوٹو : فائل

SEOUL:
الخلیل کالونی سے اغواء ہونے والی 8 سالہ بچی کی لاش 6 روز بعد تھانہ سیتل ماڑی کے علاقے میں کھیتوں سے مل گئی۔


تھانہ شاہ شمس کے علاقے الخلیل کالونی سے اغواء ہونے والی 8 سالہ بچی کی لاش 6 روز بعد تھانہ سیتل ماڑی کے علاقے میں کھیتوں سے ملی۔ ایس ایچ او راجہ الطاف کے مطابق پوسٹمارٹم کے بعد شواہد سامنے آئیں گے۔

دوسری جانب بچی کے والد قیصر عباس اور والدہ غم سے نڈھال ہیں، ان کا کہنا ہے کہ پولیس کی نا اہلی کی وجہ سے بچی کا قتل ہوا، پولیس نے کہہ دیا تھا کہ تمہاری بچی نہر میں ڈوب گئی ہوگی۔
Load Next Story