ڈلیوری بوائے اور رائیڈرز اسٹریٹ کرمنل کے نشانے پر آگئے

بفرزون میں3بائیک سوارلٹیروں نے ڈلیوری بوائے سے رقم اورفوڈایپ وکلائنٹ سے رابطے والاموبائل فون بھی چھین لیا۔

کم عمر اسٹریٹ کرمنلزسیکنڈوں میں لوٹ مارکی واردات کرکے فرار ہوگئے۔ فوٹو : فائل

شہر قائد میں اسٹریٹ کرمنلز نے شہریوں کے ساتھ ڈلیوری بوائے اوررائیڈرزکو بھی نشانے پرلے لیا۔

شہر قائد میں اسٹریٹ کرمنلز نے ڈلیوری بوائے اور رائیڈرزکو نشانے پرلے لیا، بفرزون سیکٹر 15 اے فورمیں موٹرسائیکل سواروں کی لوٹ مارکی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی 3 مسلح لٹیروں نے ڈلیوری بوائے سے لوٹ مارکی۔


سی سی ٹی وی فوٹیج میں ڈلیوری بوائے کو لوٹنے والے کم عمر لٹیروں کو واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے، لٹیروں نے اسلحہ کے زور پر ڈلیوری بوائے نے نقد رقم اور فوڈ ایپ اور کلائنٹ سے رابطے کے لیے رکھا موبائل فون بھی چھین لیا۔

کم عمر لٹیروں نے سیکنڈوں میں واردات مکمل کی اور فرارہوگئے، ڈلیوری بوائے لٹیروں کی منت سماجت ہی کرتا رہ گیا، 2 لٹیرے قمیص شلوار میں ملبوس اور بائیک چلانے والا پینٹ شرٹ میں ملبوس تھا تیموریہ پولیس نے سی سی ٹی فوٹیج کی مدد سے لٹیروں کی تلاش شروع کر دی ہے۔
Load Next Story