جامعہ کراچی 1356 طلبا کو اسناد تفویض 118 نے گولڈ میڈل حاصل کیے
جلسہ تقسیم اسنادکی صدارت نثار کھوڑو نے کی، شیخ الجامعہ نے خطبہ استقبالیہ پیش کیا، ڈاکٹر منصور کو ڈی ایس سی کی سندتفویض
صوبائی وزیر تعلیم پروچانسلر نثار کھوڑو پوزیشن حاصل کرنیوالی نابینا طالبہ کوگولڈمیڈل پہنارہے ہیں۔ فوٹو: ایکسپریس
جامعہ کراچی کا24سواں سالانہ جلسہ تقسیم اسناد جمعرات کوولیکاگرائونڈ جامعہ کراچی میں منعقدہواجلسہ تقسیم اسناد کی صدارت یونیورسٹی کے پروچانسلراورصوبائی وزیرتعلیم نثاراحمد کھورونے کی جبکہ خطبہ استقبالیہ شیخ الجامعہ پروفیسرڈاکٹرمحمد قیصرنے پیش کیا۔
جلسہ تقسیم اسناد برائے تعلیمی سال 2012 میں کلیہ فنون ، علوم ،ادویات،نظم وانصرام،اسلامی علوم،تعلیم اور انجینئرنگ میں بیچلرز(آنرز)،بی ایس اور ماسٹرز کرنے والے 1356 طلبہ وطالبات نے کواسناد عطاکی گئیں،جلسہ تقسیم اسناد کے موقع پر صبح وشام کے پروگراموں میں مختلف شعبوںمیں نمایاں نمبر حاصل کرنیوالے طلبہ و طالبات کو 118 گولڈ میڈل دیے گئے، اس موقع پر جامعہ کراچی کے رجسٹرار اور کلیہ ادویات کے سینئر پروفیسر ڈاکٹر منصور احمد کو شعبہ فارماکوگنوسی میں تحقیقی خدمات پر ڈی ایس سی کی سند بھی تفویض کی گئی، جلسہ تقسیم اسناد سے خطاب کرتے ہوئے جامعہ کراچی کے پروچانسلر نثار کھوڑونے اسناد حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات اوران کے والدین کومبارکبادپیش کرتے ہوئے کہاکہ 18ویں ترمیم کے بعد حکومت تیزی سے صوبائی اعلیٰ تعلیمی کمیشن کے قیام کے سلسلے میں کام کررہی ہے۔
اس سلسلے میں کچھ مشکلات بھی آرہی ہیں جنھیں جلد دورکرلیا جائے گا، انھوں نے اپنے زمانہ طالب علمی کاتذکرہ کرتے ہوئے کہاکہ ایک ایساوقت تھا جب میں بھی اسی یونیورسٹی کے جلسہ تقسیم اسناد میں سند کے حصول کے لیے شامل تھا اور آج اسی جامعہ کی وجہ سے اس مقام پر ہوں کے آپ سے خطاب کررہا ہوں، اس موقع پرصوبائی وزیر تعلیم نے جامعہ کراچی میں شعبہ ابلاغ عامہ میں ٹی وی اسٹوڈیو کے قیام کے لیے حکومتِ سندھ کی جانب سے 50لاکھ روپے کی گرانٹ دینے کا اعلان بھی کیا۔
شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹرمحمد قیصرنے استقبالیہ خطبے میں کہا کہ جامعہ کراچی پاکستان کی اعلیٰ ترین درس گاہ ہونے کے ساتھ ساتھ دنیا کی بہترین جامعات کی صف میں بھی نمایاں مقام رکھتی ہے، جامعہ کراچی کے فارغ التحصیل طلبا کی بڑی تعداد قومی وبین الاقوامی اداروں میں اعلیٰ عہدوں پر فائز ہیں اور یہی جامعہ کے اعلیٰ معیار کی ضمانت ہے، اپنے خطاب میں ڈاکٹر محمد قیصر نے جامعہ کراچی کے مقاصد پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ جامعہ کراچی کا مقصدمعیاری تعلیم وتحقیق کی ترویج ہے، مذکورہ مقصد کے حصول کے لیے جامعہ کراچی نے ہمیشہ جدید ٹیکنالوجی اور تدریس کے جدید طریقوں کو اپنایا ہے۔