اسلحہ لائسنس کمپیوٹرائزڈ کرانے کی تاریخ میں 15دن کی توسیع
شہری لائسنس کو ڈپٹی کمشنرز کے دفاتر سے کمپیوٹرائزڈ کرالیں،ایڈیشنل سیکریٹری داخلہ
مقررہ تاریخ کے بعد تمام دستی اسلحہ لائسنس منسوخ کردیے جائینگے، ممتاز علی شاہ۔ فوٹو: فائل
حکومت سندھ نے کراچی سمیت صوبے بھر میں دستی اسلحہ لائسنس کو کمپیوٹرائزڈ کرانے کی تاریخ میں مزید 15دن کی توسیع کردی۔
ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ ممتاز علی شاہ کے مطابق دستی اسلحہ لائسنس کو کمپیوٹرائزڈ کرانے کی تاریخ میں توسیع کی سمری وزیر اعلیٰ نے منظور کرلی،وزیراعلیٰ قائم علی شاہ کی ہدایت پر دستی اسلحہ لائسنس کو کمپیوٹرائزڈ کرنے کی تاریخ میں 15فروری تک توسیع کردی گئی۔
ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ سندھ نے صوبائی حکومت کے ماتحت جاری کیے جانے والے دستی اسلحہ لائسنس رکھنے والے تمام افراد کو ہدایت کی ہے کہ وہ مقررہ تاریخ تک اپنے اسلحہ لائسنس کو متعلقہ ڈپٹی کمشنرز کے دفاتر سے کمپیوٹرائزڈ کرالیں ، مقررہ تاریخ کے بعد تمام دستی اسلحہ لائسنس منسوخ کردیے جائیں گے۔