ذکا نے صدر بنگلہ دیش بورڈ کے بیان کو جھوٹ قرار دیدیا
پڑوسی ملک نے روایتی یو ٹرن لیا، چاروں بورڈز ڈرافٹ پر متفق نہیں تھے،چیئرمین پی سی بی
گورننگ بورڈ سے مشاورت کے ساتھ وزیر اعظم کو خط لکھ کر ملاقات کا وقت لوں گا۔ فوٹو: فائل
پی سی بی کے چیئرمین ذکا اشرف نے بنگلہ دیش بورڈ کے صدر نظم الحسن کے بیان کو جھوٹ قرار دے دیا۔
نظم الحسن نے پریس کانفرنس میں دعویٰ کیا تھا کہ ذکا اشرف کی جانب سے چار بورڈز پاکستان، بنگلہ دیش، سری لنکا اور جنوبی افریقہ کی جانب سے بگ تھری کی مخالفت کرنے کی بات میں کوئی صداقت نہیں ہے۔ ایک نجی ٹی وی کے مطابق ذکا اشرف نے کہا کہ تمام چاروں بورڈز نے بیان دیا تھا کہ وہ اس ڈرافٹ پر متفق نہیں، بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے روایتی یو ٹرن لیا، وہ یہ بتائیں کہ انھوں نے اس سے قبل آئی سی سی کی جانب سے اعلان کردہ پرنسپلز کے خلاف بیان کیوں دیا؟
انھیں خدشہ تھا کہ اگر بگ تھری کے ڈرافٹ پر دستخط کیے تو اپنے ملک کے لوگوں کا سامنا کیسے کریں گے۔ پی سی بی کی پوزیشن پیپر پر حکمت عملی کے بارے میں ذکا اشرف نے کہا کہ میں گورننگ بورڈ سے مشاورت کے ساتھ وزیر اعظم کو خط لکھ کر ملاقات کا وقت لوں گا،اسی میٹنگ میں ان سے اس معاملے پر مشورہ کیا جائے گا۔