بگ بیش لیگ مالنگا کو کھیلنے کی اجازت
4 فروری کو ہوریکینز کے خلاف میلبورن اسٹارز کی نمائندگی کریں گے۔
4 فروری کو ہوریکینز کے خلاف میلبورن اسٹارز کی نمائندگی کریں گے۔ فوٹو: فائل
سری لنکا کرکٹ بورڈ نے اپنے فاسٹ بولر لسیتھ مالنگا کو آسٹریلوی ٹوئنٹی 20 لیگ بگ بیش کا سیمی فائنل کھیلنے کی اجازت دے دی، وہ 4 فروری کو ہوریکینز کے خلاف میلبورن اسٹارز کی نمائندگی کریں گے۔
بورڈ نے گذشتہ دنوں ایک خصوصی ٹریننگ پروگرام کے لیے مالنگا اور اجنتھا مینڈس کو وطن واپس بلالیا تھا،اس وقت مالنگا کے موٹا ہونے پر بھی تشویش ظاہر کی گئی تھی مگر چند ہی روز میں بورڈ کو فاسٹ بولر انتہائی فٹ دکھائی دینے لگے۔ ایک بیان میں کہا گیاکہ ٹریننگ پروگرام میں تندہی سے محنت کی وجہ سے مالنگا کا فٹنس لیول کافی بہتر ہوگیا، اس وجہ سے ہم نے انھیں بگ بیش کے آخری مرحلے میں کھیلنے کی اجازت دے دی۔واضح رہے کہ میلبورن اسٹارز نے مالنگا کو ریلیز کرنے کیلیے ایس ایل سی سے خصوصی درخواست کی تھی۔