آئی سی سی نے چھوٹے ممالک کے فنڈز میں کٹوتی کا امکان رد کردیا

ابھی تک نئی تجاویز کو حتمی شکل نہیں دی گئی،رچرڈ سن

ابھی تک نئی تجاویز کو حتمی شکل نہیں دی گئی،رچرڈ سن ۔فوٹو: فائل

آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹیو ڈیو رچرڈسن نے ایسوسی ایٹ و ایفیلیٹ ممالک کے فنڈز میں کٹوتی کا امکان رد کر دیا۔


سابق صدر احسان مانی نے تجاویز پر اپنے ردعمل میں کہا تھا کہ سب سے بڑا نقصان ایسوسی ایٹ و ایفیلیٹ ممبرز کو ہوگا جن کے فنڈز میں 312.5 ملین ڈالرز کی کٹوتی ہوگی، رچرڈسن کا کہنا ہے کہ ابھی تک نئی تجاویز کو حتمی شکل نہیں دی گئی مگر اس سے غیرمستقل ممبران کونقصان نہیں بلکہ فائدہ ہوگا۔ آئی سی سی کے صدر ایلن آئزک نے بھی ایگزیکٹیو بورڈ میٹنگ کے حوالے سے جاری ریلیز میں کہا تھا کہ تمام بورڈز نے ایسوسی ایٹ و ایفیلیٹ ممالک کو ریوینیو میں سے زیادہ حصہ دینے کی حمایت کی ہے۔
Load Next Story