پانچواں ون ڈے کیویز بھارتی ٹیم کو فتح کے ذائقے سے محروم رکھنے کے لیے پُرعزم
ہمارا مقصد سیریز 4-0 سے اپنے نام کرنے کا ہے،کیوی کپتان
ہمارا مقصد سیریز 4-0 سے اپنے نام کرنے کا ہے،کیوی کپتان۔ فوٹو: گیٹی امیج/فائل
نیوزی لینڈ اور بھارت کے درمیان سیریز کا پانچواں اور آخری ون ڈے جمعے کو کھیلا جارہا ہے، کیویز مہمان ٹیم کو فتح کے ذائقے سے بدستور محروم رکھنے کیلیے پُرعزم ہیں، وہ پہلے ہی سیریز 3-0 سے اپنے نام کرچکے جبکہ ایک میچ ٹائی ہوگیا تھا۔
میزبان سائیڈ نے گذشتہ ہفتے فرسٹ کلاس میچ میں ایک اننگز میں پانچ وکٹیں لینے کا کارنامہ انجام دینے والے میٹ ہینری کو ٹیم میں طلب کیا ہے،کپتان میک کولم نے کہاکہ ہمارا مقصد سیریز 4-0 سے اپنے نام کرنے کا ہے، اس لیے فاتح الیون میں ردوبدل کا امکان کم ہوگا، دوسری جانب بھارت نے ایک بار پھر اپنی پرانی الیون کو میدان میں اتارنے کا فیصلہ کیا، چوتھے ون ڈے میں دھون کو ڈراپ کرکے کوہلی کو بطور اوپنر کھلایاگیا تھا، دھونی کا کہنا ہے کہ اب کوہلی سے دوبارہ اوپننگ نہیں کرائی جائے گی جبکہ اجنکیا راہنے بھی ٹاپ آرڈر پرنہیں کھیلیں گے، اس سے اندازہ ہوتا ہے کہ بھارت دوبارہ شیکھر دھون کو میدان میں اتارے گا، ورون ارون کو بھی ایک میچ بعد ہی باہر بٹھایا جاسکتا ہے۔