نعمان قادری کے قتل میں ملوث پولیس اہلکار پکڑے جائیں شاہد غوری
انصاف کے حصول کیلیے قانونی اورجمہوری راستہ استعمال کریں گے،رہنما سنی تحریک
ایم اے جناح روڈپرسنی تحریک ملیر کے سیکٹر انچارج مقتول نعمان قادری کی نماز جنازہ ادا کی جارہی ہے۔ فوٹو: آن لائن
سینئر مرکزی رہنما سنی تحریک محمد شاہد غوری نے کہا ہے کہ ملیر کے سیکٹر انچارج نعمان قادری کا قتل پولیس گردی ہے۔
نعمان قادری کو تشدد کرکے شہید کرنے والے پولیس اہلکاروں کو گرفتار نہ کیا گیا تو احتجاج کی کال دینے پر مجبور ہونگے،ایس ایچ او کھوکھرا پارکو صرف معطل کرنے سے انصاف کے تقاضے پورے نہیں ہوتے، آئی جی سندھ،ایڈیشنل آئی جی و دیگر حکام نعمان قادری کے قتل کا فی الفور نوٹس لیکر پولیس اہلکاروں کو گرفتارکرکے عدالت کے کٹہرے میں لائیں، ان خیالات کااظہار انھوں نے ایم اے جناح روڈ جامع کلاتھ پر شہید نعمان قادری کی نماز جنازہ کے بعد ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر اراکین مرکزی رابطہ کمیٹی مبین قادری، فہیم الدین شیخ، شہزاد قادری، طیب حسین قادری و دیگر بھی موجود تھے۔
شاہد غوری نے کہا کہ ہماری پرامن پالیسی کو کمزوری نہیں سمجھا جائے ہم نے ہمیشہ پرامن پالیسی ملک کے مفاد میں اپنائی ہے، دھرنے اور ہڑتال کی کال کا ملک متحمل نہیں ہے ہم محب وطن ہیں کسی صورت بھی ملک کو نقصان نہیں پہنچنے دیں گے ، انصاف کا گلادبانے کی کوشش کی گئی اور نعمان قادری کے قتل پر انصاف نہ ملا تو انصاف کے حصول کیلیے قانونی اورجمہوری راستہ استعمال کریں گے ،احتجاج ہمارا آئینی و جمہوری حق ہے ،انصاف حاصل کرنے کیلیے سڑکوں پر بھی آسکتے ہیں۔