قتل بینک ڈکیتی اور تھانوں پر حملے میں ملوث 4 ملزم گرفتار
ذوہیب خان اورمرید نے 4 شہریوں کوقتل اورتھانے پر حملہ کیا،ایس ایس پی ایس آئی یو
ملزم منور شاہ اور صدیق مستوئی نے ساتھیوں کے ہمراہ کئی بینک لوٹے،فاروق اعوان۔ فوٹو: فائل
اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ پولیس نے مختلف علاقوں سے قتل ، اقدام قتل، بینک ڈکیتیوں، پولیس مقابلوں اور دیگر جرائم میں ملوث 4ملزمان کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کرلیا۔
ایس ایس پی ایس آئی یو فاروق اعوان کی سر براہی میں ایس آئی یو نے خفیہ اطلاع پر کورنگی صنعتی ایریا میں کارروائی کرتے ہوئے 2 ملزمان ذوہیب ولد لعل خان اور مرید حسن مگسی کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کر لیا ، پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان نے2010 میں فرید الرحمٰن ، سال 2011 میں سعید عالم ، 2012 میں عبدالفسار اور 2013 میں محمد شفیع کو اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ فائرنگ کر کے قتل کیا تھا اور ان واقعات کے مقدمات کورنگی صنعتی ایریا تھانے میں درج ہیں، ملزمان ان مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھے۔
ایس ایس پی ایس آئی یو فاروق اعوان نے بتایا کہ گرفتار ملزمان 2011 میں تھانہ کورنگی صنعتی ایریا پر کریکر حملے اور پولیس مقابلے کے مقدمات میں بھی مطلوب تھے جبکہ ملزم محمد صدیق مستوئی ولد مہیوال خان کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کیا گیاہے، گرفتار ملزم نے 2009 میں اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ پریڈی تھانے کی حدود میں واقع ایم سی بی اور بینک اسلامی ، رسالہ تھانے کی حدود میں واقع مائی بینک ، بہادر آباد میں واقع یو بی ایل نیو کراچی میں واقع یو بی ایل اور سال 2012 میں صوبہ پنجاب کے علاقے صادق آباد میں ایم سی بی کی شاخوں میں ڈکیتیوں کی وارداتیں کی تھیں انھوں نے بتایا کہ گرفتار ملزم کا صادق چانڈیو اور جاوید چھوٹو گروپ سے تعلق ہے ، تیسری کارروائی میں ملزم منور شاہ ولد نذیر شاہ کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کیا گیا ہے ملزم نے سال 2013 میں ناظم آباد میں اپنے ساتھیوں کے ہمراہ مائیکرو فنانس بینک میں ڈکیتی کی تھی۔