وزیراعلی بلوچستان کیخلاف تحریک عدم اعتماد ناکام بنانے کے لیے اعلی سیاسی قیادت متحرک

 کوئٹہ: اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے وزیراعلی بلوچستان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کو ناکام بنانے کے لیے اعلی سیاسی قیادت متحرک ہوگئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی اہم دورے پر وفد کے ہمراہ کوئٹہ پہنچ گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق چیئرمین سینیٹ تحریک عدم اعتماد پر وزیراعلی بلوچستان جام کمال اور پارٹی رہنماؤں کے ساتھ مشاورت کریں گے.

اس بارے میں ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین سیںیٹ کے ہمراہ سیینٹر نصب اللہ بازائی، سینیٹر منظور کاکڑ، سینیٹر سرفراز بگٹی، سینیٹر احمد خان، سینیٹر عبدالقادر، رکن قومی اسمبلی خالد مگسی اور سردار ترین بھی ہیں۔ اس بابت  صادق سنجرانی کا کہنا ہے کہ ہم اپنے وزار اور ارکان صوبائی اسمبلی کومنائیں گے،  یہ ہماری جماعت ہے اور ہم اکھٹے چلیں گے۔