ڈاکوؤں کا نیا طریقہ واردات حیدرآباد سے کراچی آنیوالی پوری وین لوٹ لی

ڈاکو حیدر آباد سے مسافر بن کر سوار ہوئے، گاڑی موٹر وے سے اتروا کر اسلحے کے زور پر لوٹ مار کرکے فرار ہوگئے


ویب ڈیسک May 03, 2024
(فوٹو: فائل)

ڈاکوؤں نے لوٹ مار کا نیا طریقہ اختیار کرتے ہوئے مسافر بن کر پوری وین لوٹ لی اور فرار ہو گئے۔


پولیس کے مطابق حیدر آباد سے کراچی آنے والی مسافر وین کے تمام مسافروں کو ڈاکوؤں نے اسلحے کے زور پر لوٹ لیا اور فرار ہو گئے۔


ڈاکو حیدر آباد سے مسافر بن کر وین میں سوار ہوئے۔ 2 ڈاکو گاڑی کی پہلی سیٹ پر بیٹھے اور ایک ڈاکو پیچھے بیٹھ گیا۔ وین جیسے ہی کراچی پہنچی تو ڈاکوں نے اسلحہ کے زور پر ڈرائیور کو یرغمال بنا لیا اور تمام افراد سے قیمتی سامان چھین لیا۔


متاثرہ مسافروں کے مطابق ڈاکوؤں نے وین کو پہلے ایم 9 (موٹر وے) سے ہٹا کر کچی بستی کے اطراف اتارا، پھر وہاں خواتین سمیت تمام مسافروں سے قیمتی سامان لوٹ لیا اور فرار ہو گئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں