افغانستان فورسز کا آپریشن37 طالبان کی ہلاکت کا دعویٰ

امریکا سے سیکیورٹی معاہدے کے حوالے سے پیش رفت ہورہی ہے، افغان مذاکرات کار

صوبہ ننگرہار میں پولیس چیک پوسٹ پر خودکش کار بم دھماکے میں 2 پولیس اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ فوٹو اے ایف پی/فائل

افغانستان میں پرتشدد واقعات میں 5 پولیس اہلکاروں سمیت 8 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ سکیورٹی فورسز نے 37 طالبان کو مارنے کا دعویٰ کیا ہے۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق صوبہ ننگرہار میں پولیس چیک پوسٹ پر خودکش کار بم دھماکے میں 2 پولیس اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ طالبان نے حملے کی ذمے داری قبول کرلی۔ غزنی میں خود کش حملہ آور نے چیک پوسٹ کے قریب خود کو دھماکے سے اڑادیاجس میں 3 اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ کابل میں ہونے والے دھماکے میں ایک ہی خاندان کے 3افراد ہلاک ہوگئے۔ افغان فورسز نے پورے ملک میں 37 طالبان کو مارنے کا دعویٰ کیا ہے۔




ادھر امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ اوباما انتظامیہ اور افغان صدرکے درمیان کشیدگی انتہا کو پہنچ چکی ہے اور امریکہ نے افغانستان کی پشت پناہی چھوڑ دی ہے۔ اے ایف پی کے مطابق امریکا کے ساتھ سکیورٹی معاہدے کیلئے بات چیت کرنے والے افغان مذاکرات کار رنگین دادفر سپانتا نے کہا ہے کہ میں دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی کے باعث اس معاملے کے حل ہونے کیلئے پرامید ہوں۔ انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے کچھ دن اور انتظار کیا جائے۔ دونوں ممالک جمود کو توڑنے کی کوشش کررہے ہیں لیکن ہماری شرائط اب بھی قائم ہیں۔
Load Next Story