پولیس و رینجرز کی کارروائیوں میں 149 ملزمان گرفتار

ملزمان قتل،اقدام قتل ،ڈکیتی و رہزنی اوردیگر وارداتوں میں ملوث تھے، پولیس

رینجرز نے مجاہد کالونی سے 10 مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر تفتیش کی غرض سے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ۔ فوٹو : فائل

ISLAMABAD:
پولیس و رینجرز نے شہر میں کارروائیوں کے دوران 149 ملزمان کو گرفتار کرکے بڑی تعداد میں اسلحہ ، منشیات اور مسروقہ سامان برآمد کرلیا ،ملزمان قتل ، اقدام قتل ،ڈکیتی ورہزنی اور دیگر وارداتوں میں ملوث تھے۔

تفصیلات کے مطابق موچکو پولیس نے مشرف کالونی سے 2 ملزمان کوگرفتار کرلیا ،پولیس کے مطابق ملزمان بابر اورشاہ زیب کا تعلق ایک سیاسی جماعت سے ہے جبکہ ان کے قبضے سے 2 ٹی ٹی پستول اورایک کلاشنکوف برآمد کرلی گئی ،ملزمان قتل اور اقدام قتل کی متعدد وارداتوں میں ملوث تھے ، رینجرز نے تھانہ ناظم آباد کے علاقے مجاہد کالونی سے 10 مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر تفتیش کی غرض سے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا۔




رینجرز کے ترجمان میجر سبطین نے بتایا کہ انٹیلی جنس اطلاعات کی بنیاد پر کارروائی کی گئی تھی،گرفتار ملزمان کا تعلق ایک تنظیم سے ہے ، ملزمان کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے،سندھ پولیس کے ترجمان کے مطابق سندھ پولیس نے 24 گھنٹے کے دوران 89 چھاپوں اور 8 مقابلوں کے بعد 137 ملزمان کو گرفتار کرلیا،ملزمان میں 39 اشتہاری و مفرور ، 5 ڈکیت و رہزن بھی شامل ہیں جبکہ 24 کو اسلحہ آرڈیننس اور 17 کو منشیات ایکٹ کے تحت گرفتار کیا گیا،ملزمان کے قبضے سے 27 پستول ، ایک کلاشنکوف اور بڑی مقدار میں منشیات برآمد کرلی گئی۔
Load Next Story