دھونی کم میچز میں 8 ہزار ون ڈے رنز مکمل کرنے والے چوتھے پلیئر بن گئے
کم میچز میں یہ سنگ میل عبور کرنے والوں میں چوتھی پوزیشن اس سے قبل سعید انور کو حاصل تھی۔
کم میچز میں یہ سنگ میل عبور کرنے والوں میں چوتھی پوزیشن اس سے قبل سعید انور کو حاصل تھی۔ فوٹو: فائل
بھارتی کپتان مہندرا سنگھ دھونی نے ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں8 ہزار رنز مکمل کر لیے، کم میچز میں یہ سنگ میل عبور کرنے والوں میں چوتھی پوزیشن اس سے قبل سعید انور کو حاصل تھی۔
دھونی نے نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز کے پانچویں ون ڈے میں 47 کی اننگز کے دوران 8ہزار رنز کلب جوائن کیا، یہ ان کے کیریئر کا 243واں میچ اور214ویں اننگز تھی، ان سے قبل سارو گنگولی 200ویں اننگز جبکہ ٹنڈولکر210 اورلارا 211ویں اننگز میں کیریئر کے 8 ہزار رنز مکمل کرنے میں کامیاب ہوچکے ہیں۔