فیڈ کپ ٹینس قومی ویمنز ٹیم کی آج قازقستان روانگی
اوشنا سہیل، سارا منصور،رداخالد اورماہین شامل، ٹائی 4 سے 8 فروری تک شیڈول
کھلاڑی عمدہ کارکردگی سے ملکی وقار میں اضافے کا باعث بنیں گی،دلاورعباس۔ فوٹو: رائٹرز/فائل
فیڈ کپ ٹینس ایونٹ میں شرکت کیلیے 4 رکنی قومی ویمنز ٹیم جمعے کو قازقستان روانہ ہوگی، ٹائی4 سے 8 فروری تک شیڈول ہے جس میں اوشنا سہیل، سارا منصور، ردا خالد اور ماہین دادا پاکستان کی نمائندگی کریں گی۔
گذشتہ روز پلیئرز کے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فیڈریشن کے سرپرست اعلیٰ سید دلاور عباس نے امید ظاہر کی کہ ویمنز کھلاڑی ایونٹ میں عمدہ کارکردگی سے ملکی وقار میں اضافے کا باعث بنیں گی، انھوں نے کہاکہ بے پنا ہ ٹیلنٹ کو دیکھتے ہوئے کہا جاسکتا ہے کہ پاکستان کا اس کھیل میں مستقبل روشن ہے ، فیڈریشن انٹرنیشنل مقابلوں میں حوصلہ افزا نتائج کیلیے مین اور ویمنز پلیئرز کو ہر قسم کی سہولتیں فراہم کررہی ہے۔
تقریب میںسابق سفیر سلطان حیات، پاکستان ٹینس فیڈریشن کے نائب صدر محمد عارف قریشی، ٹینس اسٹار عقیل خان،شالیمار کلب کے سیکریٹری سیدرضوان مشہدی اور اسپورٹس سیکریٹری قیصر مرزا بھی موجود تھے، مقررین نے ملک میں ٹینس کے فروغ کیلیے فیڈریشن کی خدمات کو سراہا اور امید ظاہر کی کہ خواتین کھلاڑی فیڈکپ میں پہلے سے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کریںگی۔ قومی کوچ انعام الحق نے میڈیا کو بتایا کہ ایونٹ میں13 ممالک پاکستان، ہانگ کانگ، بھارت، ایران، عراق، قازقستان، ملائیشیا، نیوزی لینڈ، فلپائن، سنگاپور، سری لنکا، ترکمانستان اور ویتنام شامل ہیں، انھیں چار مختلف گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے، ہر گروپ میں3,3 جبکہ ڈی میں 4ٹیمیں شامل ہیں،تمام مقابلے لیگ سسٹم کی بنیاد پر کھیلے جائیں گے، ہر گروپ کی ٹاپ ٹیم اگلے مرحلے کے لیے کوالیفائی کریگی جہاں ان کے مابین مقابلے ہونگے، ان چاروں میں سے پہلی پوزیشن حاصل کرنیوالی ٹیم ایشیا زون گروپ ون کھیلنے کا اعزاز حاصل کرلے گی۔