پیمرا کے انتظامی معاملات چلانے کیلیے 3 رکنی کمیٹی قائم
کمیٹی عدالتی فیصلے تک معاملات چلانے کیلیے بنائی گئی، چیئرمین اورایگزیکٹوممبرکے اختیارات معطل
خصوصی کمیٹی سپریم کورٹ کے فیصلے تک برقرار رہے گی۔ فوٹو: فائل
پیمرا بورڈ نے چیئرمین پیمرا چوہدری رشیداورایگزیکٹو ممبر راؤ تحسین کے اختیارات معطل کرکے3 رکنی کمیٹی قائم کر دی۔
نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ پیمرا بورڈ کا خصوصی اجلاس اسلام آبادمیں ہوا،اجلاس میں بورڈ نے چیئرمین پیمرا چوہدری رشید اور ایگزیکٹو ممبر رائو تحسین کے اختیارات معطل کر دیے۔
اجلاس میں پیمراکے مالی اور انتظامی معاملات کو چلانے کیلیے 3 رکنی کمیٹی قائم کر دی گئی۔ کمیٹی میں اسماعیل شاہ، اسرار عباسی اور پرویزراٹھورشامل ہونگے۔ خصوصی کمیٹی سپریم کورٹ کے فیصلے تک برقرار رہے گی۔