الیکشن کمیشن غیرجانبدار نہیں حکومتی وفادار ہے تحریک انصاف

خوشاب اورہری پورمیں مشکوک الیکشن کرانے کی روایت برقراررکھی گئی، شیریں مزاری

الیکشن ٹربیونلز بھی تحریک انصاف کی 64 درخواستوں کی سماعت سے گریزکررہے ہیں۔ فوٹو: فائل

تحریک انصاف کی مرکزی سیکریٹری اطلاعات ڈاکٹرشیریں مزاری نے الیکشن کمیشن کے بغیر سربراہ کارکردگی پرگہری تشویش کااظہارکرتے ہوئے کہاہے کہ الیکشن کمیشن آزادانہ اندازمیں کام کرنے کے بجائے حکومت کا وفادار بنا ہوا ہے۔

اپنے ایک بیان میں انھوں نے کہاکہ خوشاب اورہری پورکے ضمنی انتخابات سے اس نتیجے پرپہنچے ہیں کہ الیکشن کمیشن ملک بھرمیں مشکوک اندازمیں انتخابات کرانیکی روایت پرکاربند ہے اورجانبدارانہ رویہ اختیار کیے ہوئے ہے۔ انھوں نے نشاندہی کی کہ کسی بھی امیدواریا ریٹرننگ آفیسرکی جانب سے درخواست کے بغیرالیکشن کمیشن نے ازخودپولنگ کی مدت میں ایک گھنٹہ توسیع کافیصلہ کیاجو بلاجوازتھا۔




الیکشن ٹربیونلز کی کارکردگی کومایوس کن قرار دیتے ہوئے ترجمان تحریک انصاف نے کہاکہ الیکشن ٹربیونلزبھی تحریک انصاف کی 64 درخواستوں کی سماعت سے گریز کر کے جانبداری کامظاہرہ کررہے ہیں۔ انھوں نے واضح کیاکہ الیکشن ٹربیونلز، الیکشن کمیشن اور ٹربیونلز قواعد کے خلاف فیصلے کرنے میں مصروف ہیں۔
Load Next Story