سپر بائیک ایونٹ کے دوران 15 سالہ اسپینش رائیڈر کی المناک موت

11 ویں چکر میں اسپینش رائیڈر دیگر تین رائیڈرز سے ٹکراگئے

11 ویں چکر میں اسپینش رائیڈر دیگر تین رائیڈرز سے ٹکراگئے ۔ فوٹو : سوشل میڈیا

جیریز میں سپر بائیک حادثے میں 15 سالہ ڈین بریٹا وینالیز کی موت واقع ہوگئی۔


ایونٹ سپراسپورٹس 300 اسپورٹ ریس ورلڈ سپر بائیک چیمپئن شپ کا حصہ ہے، منتظمین کے مطابق 11 ویں چکر میں اسپینش رائیڈر دیگر تین رائیڈرز سے ٹکراگئے جس پر ڈائریکٹر کو لال جھنڈا لہرا کر ریس کو روک۔ نا پڑا۔

حادثے میں ڈین بریٹا کو سنگین چوٹیں لگی تھیں جس کے بعد وہ جانبر نہیں ہوسکے، انہیں فوری طبی امداد بھی فراہم کی گئی تھی، ریس کے باقی حصے کو منسوخ کردیا گیا ہے۔
Load Next Story