لڑکی نے موبائل فون مار کر بوائے فرینڈ کو قتل کردیا

موبائل فون سر پر لگنے سے بوائے فرینڈ کو اندرونی چوٹ آئی جو جان لیوا ثابت ہوئی

موبائل سر پر لگنے سے بوائے فرینڈ کی موت واقع ہوگئی، فوٹو: فائل

لاہور:
ارجنٹائن میں لڑکی نے غصے میں آکر اپنے بوائے فرینڈ کو موبائل کھینچ کر مارا جس سے لڑکے کی موت واقع ہوگئی۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ارجنٹائن میں 22 سالہ لڑکی نے غصے میں آکر اپنے بوائے فرینڈ کو موبائل فون کھینچ کے مارا جس کے نتیجے میں لڑکے کے سر پر چوٹ لگی۔


لڑکے کو شدید سر درد کی شکایت پر اسپتال لے جایا گیا جہاں اس نے دماغ کی سرجری کے دوران دم توڑ دیا۔ ڈاکٹرز نے موت کی وجہ موبائل فون سے لگنے والے زخم کو قرار دیا ہے۔

دوسری جانب لڑکی نے اپنے جرم سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ بوائے فرینڈ مجھے اپنا فلیٹ دکھانے لے گیا جہاں مجھ سے زبردستی کی کوشش اور مارپیٹ کی۔
Load Next Story