شری شانتھ کا پھر بے گناہی کا دعویٰ
میں نے بہت سے ضرورت مندوں کی مدد کی،انہی دعاؤں سے اس بدنامی سے باہر آیا، بھارتی فاسٹ بولر
میں نے بہت سے ضرورت مندوں کی مدد کی،انہی دعاؤں سے اس بدنامی سے باہر آیا، بھارتی فاسٹ بولر۔ فوٹو : فائل
فکسنگ میں سزا یافتہ بھارتی فاسٹ بولر شری شانتھ نے ایک بار پھر کرپشن میں ملوث نہ ہونے کا دعویٰ کیا ہے۔
شری شانتھ نے ایک انٹرویو میں کہاکہ میں نے لیگ سے قبل ایرانی ٹرافی کھیلی اور جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز کھیلنے کیلیے تیار تھا، میرا جیسا شخص کیوں ایسی چیزوں میں پڑے گا اور وہ بھی صرف 10 لاکھ روپے کی خاطر، اس وقت بھی میں ایک پارٹی میں 2 لاکھ روپے تک اڑا دیا کرتا تھا۔
انھوں نے مزید کہا کہ میں نے بہت سے ضرورت مندوں کی مدد کی،انہی دعاؤں سے اس بدنامی سے باہر آیا۔
واضح رہے کہ شری شانتھ 2013 میں آئی پی ایل فکسنگ کے جرم میں تاحیات پابندی کی سزا دی گئی تھی،انھوں نے بعد میں عدالت کے ذریعے اس میں کمی کروائی۔