سوناکشی سنہا کا سربجیت سنگھ کی بہن بننے سے انکار

کردار میری پرسنیلٹی سے بھی بالکل برعکس ہے،سوناکشی

کردار میری پرسنیلٹی سے بھی بالکل برعکس ہے،سوناکشی۔ فوٹو: فائل

بالی ووڈ کی دبنگ گرل سوناکشی سنہا نے سبھاش گھئی کی پروڈکشن میں بننے والی فلم میں کام کرنے سے انکار کر دیا۔ یہ فلم بھارتی جاسوس سربجیت سنگھ کی زندگی کی کہانی ہے اور اس فلم میں سوناکشی سربجیت کی بہن دلبیر کور کا کردار نبھا رہی تھیں۔


خبروں کے مطابق سوناکشی کے والد کو اسی فلم میں وکیل کے کردار کے لیے کاسٹ کیا جا رہا تھا لیکن کچھ بات نہیں بن پائی تو گھئی نے اس کردار کے لیے امیتابھ بچن کو کاسٹ کرنا چاہا، تاہم امیتابھ نے انکار کر دیا کیونکہ وہ ایک اور فلم میں وکیل کا کردار ہی ادا کر رہے تھے۔

لہذا شوناکشی نے اس بات کا فیصلہ کیا کہ وہ اس فلم میں کام نہیں کریں گی۔ اداکارہ کا کہنا ہے کہ یہ کردار ان کی پرسنیلٹی سے بھی بالکل برعکس ہے۔ واضح رہے کہ پروڈیوسر سبھاش گھئی اس فلم کے لیے سربجیت سنگھ کے گھر والوں سے اجازت لے چکے ہیں۔
Load Next Story