کے ایس ای کے استحکام کیلیے کردار اداکرتے رہینگے وزیرمملکت نجکاری

حال ہی میں این آئی ٹی کے ایس ای ایف فنڈ کی مَد میں ہم نے 17.2 بلین کا قرضٖ اور 9 بلین کا مارک اپ ادا کیا ہے،محمد زبیر

حال ہی میں این آئی ٹی کے ایس ای ایف فنڈ کی مَد میں ہم نے 17.2 بلین کا قرضٖ اور 9 بلین کا مارک اپ ادا کیا ہے،محمد زبیر ۔ فوٹو:فائل

سارک ممالک کی اسٹاک ایکس چینجزکی تنظیم ''سیف''کے تحت چوتھی آئی پی او پاکستان سمٹ کی ایک روزہ تقریب کراچی میں منعقد ہوئی۔

جسکے مہمان خصوصی وزیرمملکت برائے نج کاری محمد زبیر تھے۔ تقریب میں باہمی تعاون اور سرمایہ کاری کے مواقع بڑھانے کی غرض سے مقامی اسٹاک ایکس چینجز میں لسٹڈ اداروں کے سربراہوں نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر نیشنل انویسٹمنٹ ٹرسٹ کے ایم ڈی منظور احمدنے سمِٹ میں اپنے ادارے کے حوالے مختصر مگرجامع پریزنٹیشن دیتے ہوئے خصوصی طور پراین آئی (یو) ٹی فنڈ کا ذکر کیا جسکی موجودہ کارکردگی کے ایس ای 100 انڈیکس کو آئوٹ پرفارم کررہی ہے۔




این آئی ٹی کے استحکام کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حال ہی میں این آئی ٹی کے ایس ای ایف فنڈ کی مَد میں ہم نے 17.2 بلین کا قرضٖ اور 9 بلین کا مارک اپ ادا کیا ہے جو کہ ادارے کی ساکھ اور عمدہ کار کردگی کی غمازی کرتا ہے۔ منظور احمد نے کہا کہ ماضی میں این آئی ٹی نے اسٹاک ایکس چینج کے استحکام میں اہم کردار ادا کیا ہے اور مستقبل میں بھی ہم یہ کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہیں۔
Load Next Story