فیکٹری آتشزدگی کیسبھائیلہ برادران کومقدمے کی نقول فراہم

ملزمان پر22 فروری کو فردجرم عائدکی جائیگی،ایک ملزم کی عبوری ضمانت میں توسیع

11 ستمبر 2012 کو حب ریور روڈ پر واقع گارمنٹس فیکٹری میں لگنے والی آگ کے نتیجے میں 254 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے۔ فوٹو: اے ایف پی / فائل

RAWALPINDI:
ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج غربی نوشابہ قاضی نے سانحہ بلدیہ ٹاؤن فیکٹری کیس میں ملوث بھائیلہ برادران ودیگر ملزمان کو وکیل صفائی کی درخواست پر دوبارہ مقدمے کی نقول فراہم کردی ہے۔

مقدمے میں نامزد سرکاری ملازم کی عبوری ضمانت میں بھی توسیع کردی،ملزمان پر22 فروری کو فرد جرم عائد کی جائے گی، ہفتے کو سماعت کے موقع پر ملزمان ارشدبھائیلہ ،شاہد بھائیلہ سمیت 6 ملزمان کمرہ عدالت میں موجود تھے،استغاثہ کے مطابق 11 ستمبر 2012 کو حب ریور روڈ پر واقع گارمنٹس فیکٹری میں لگنے والی آگ کے نتیجے میں 254 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے اور مذکورہ سانحہ کا ذمے دار فیکٹری مالکان عبد العزیز، ان کے بیٹے راشد بھائیلہ ،شاہد بھائیلہ فیکٹری انتظامیہ ،شئیر ہولڈر سمیت محکمہ جات میں لیبرڈپارٹمنٹ ،بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی،الیکٹرک ڈیپارٹمنٹ ،انوائر مینٹل،سوشل سیکیورٹی سائٹ لمیٹڈ ،سول ڈیفنس اور دیگر ادارے ہیں جن کے خلاف تھانہ سائٹ بی میں ایس ایچ او محمد نواز گوندل کی مدعیت میں درج ہے۔




ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج غربی زاہدہ سکندر نے ڈکیتی کے مقدمہ میں ملوث ملزم شاہد عرف شاہو کو جرم ثابت ہونے پر 3برس قید اور 500روپے جرمانے کی سزا سنائی،عدم ادائیگی و جرمانے پر مجرم کو مزید 15یوم قید بھگتنا ہوگی،ہفتہ کو ملزم کو سینٹرل جیل سے پیشی کیلیے عدالت لایا گیا،فاضل عدالت کے فیصلے کے بعد واپس جیل روانہ کردیا گیا، استغاثہ کے مطابق ملزم نے7فروری 2011ء کو ماڑی پور میںمدعی مقدمہ سیال خان نے سے لوٹ مار کی کوشش کی،دوران گشت پولیس موقع پر پہنچ گئی، پولیس کو دیکھ کر ملزم اور اس کے ساتھی صالح محمد نے فائرنگ شروع کردی،پولیس کی جوابی فائرنگ سے ملزم صالح محمد ہلاک ہوگیا جبکہ پولیس نے ملزم شاہد کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے اسلحہ اوربرآمد کیا تھا۔
Load Next Story