بگ تھری کی بادشاہی آئی سی سی نے نئی چال چل دی
آئی سی سی نے بگ تھری کی بادشاہی قائم کرنے کے لیے مختلف اعتراضات ختم کرنے پر کام کیا ہے۔
نئی تجاویز کو تمام فل ممبران کو بھیجنے کے ساتھ یہ سختی سے ہدایت کی گئی کہ اس بار انھیں افشا نہیں ہونا چاہیے۔ فوٹو: فائل
بگ تھری کی بادشاہی کے لیے آئی سی سی نے نئی چال چل دی، انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ڈرافٹ پیپر میں نئی ترامیم کردیں، دیگر بورڈز کے تحفظات کم کئے گئے، زیادہ مالی فوائد اور میچز کا وعدہ کر لیا گیا، نئی تجاویز تمام فل ممبران کو بھجوانے کے ساتھ معاملے کو خفیہ رکھنے کی بھی سختی سے ہدایت کی گئی۔
آئی سی سی کی فنانشل اینڈ کمرشل افیئر کمیٹی کے ورکنگ گروپ نے ڈرافٹ پوزیشن پیپر تیار کرکے انٹرنیشنل کرکٹ میں ایک ایسا دھماکا کیا جس سے اٹھنے والی دھول بیٹھنے کا نام ہی نہیں لے رہی، اس کی شدت کم کرنے کے لیے آئی سی سی نے ایگزیکٹیو بورڈ میٹنگ میں ہی تجاویز میں کچھ تبدیلیاں کی تھیں اب ان میں مزید ردوبدل کیا گیا ہے، ذرائع نے کہاکہ نئی تجاویز کو تمام فل ممبران کو بھیجنے کے ساتھ یہ سختی سے ہدایت کی گئی کہ اس بار انھیں افشا نہیں ہونا چاہیے۔
آئی سی سی نے بگ تھری کی بادشاہی قائم کرنے کے لیے مختلف اعتراضات ختم کرنے پر کام کیا ہے۔ گذشتہ روز ڈرافٹ پیپر پر غور کیلیے ہونیوالا سری لنکا کرکٹ کی ایگزیکٹیوکمیٹی کا اجلاس بے نتیجہ ثابت ہوا، ذرائع کے مطابق زیادہ تر ممبران نے کرکٹ کا تمام اختیار بگ تھری کو دینے کی شدید مخالفت کردی، اس پر معاملے پر مزید غور کے لیے سب کمیٹی قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا، ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ ابھی ایگزیکٹیو کمیٹی کا اجلاس شروع ہوئے تھوڑی ہی دیر گزری تھی کہ آئی سی سی کی جانب سے نئی ترامیم موصول ہوگئیں اس لیے معاملے کو موخر کرنا پڑا۔ ادھر سری لنکا کو آئی سی سی کی جانب سے امداد کی امید دلا دی گئی لیکن ذرائع کا کہنا ہے کہ وہ بگ تھری کی حمایت سے مشروط ہے۔ سری لنکا کرکٹ نے مالی بحران سے نکلنے کے لیے آئی سی سی سے 8 ملین ڈالر کی درخواست کی تھی، اسے پہلے تو مسترد کردیا گیا تھا مگر اب دوبارہ دی جانے والی درخواست پر غور کرنے کی یقین دہانی کرا دی گئی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اس بار ایس ایل سی نے صرف 2 ملین ڈالر مانگے ہیں، اگرچہ بورڈ کے خازن نوسکی محمد نے رقم کی تفصیل نہیں بتائی تاہم ان کا کہنا تھا کہ اس سے بورڈ کے مالی مسائل کم ہوسکتے ہیں، انھوں نے اس بات کو تسلیم نہیں کیا کہ امداد کا معاملہ بگ تھری کی حمایت سے مشروط ہوسکتا ہے۔ دوسری جانب کرکٹ جنوبی افریقہ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا بھی گذشتہ روز ہنگامی اجلاس ہوا، جس میں پوزیشن ڈرافٹ پیپر پر غور کیا گیا جبکہ صدر کرس نینزانی نے آئی سی سی میٹنگ کی تفصیلات سے آگاہ کیا، اجلاس کے بعد انھوں نے اپنے بیان میں کہا کہ بورڈ آف ڈائریکٹرز کا ایک اچھا سیشن ہوا جس میں تمام تجاویز کا نہایت احتیاط سے جائزہ لیا گیا، ہم ایک ایسی پوزیشن پر پہنچے جہاںآئی سی سی قیادت سے کچھ چیزوں کی وضاحت چاہیے ،اس کے بعد کوئی فیصلہ کر سکتے ہیں، مجھے پورا یقین ہے کہ ہم اصولوں پر مبنی ایک معاہدے پر پہنچ اور اس پر قائم بھی رہ سکتے ہیں۔