ٹرافی اسکاٹ لینڈ کی جھولی میں جاگری یو اے ای ہاتھ ملتا رہ گیا
فائنل میں41 رنز سے شکست، فاتح کپتان پریسٹن مومسین نے ناقابل شکست 139 کی شاندار اننگز کھیلی،رچی برینگٹن کی ففٹی
لنکولین:آئی سی سی ورلڈ کپ کوالیفائنگ رائونڈ فائنل میں متحدہ عرب امارات کے سواپنل پٹیل جارحانہ شاٹ کھیل رہے ہیں،ان کے99رنز ناٹ آئوٹ کے باوجود ٹیم کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ فوٹو: آئی سی سی
آئی سی سی ورلڈ کپ کوالیفائر ٹرافی اسکاٹ لینڈکی جھولی میں جا گری،یو اے ای ہاتھ ملتا رہ گیا،فائنل میں اسے41 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
فاتح کپتان پریسٹن مومسین نے ناقابل شکست 139 کی شاندار اننگز کھیلی، انھیں میچ اور ٹورنامنٹ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا، ناکام سائیڈ کے سواپنل پٹیل99 پر ناٹ آئوٹ رہے، اس میچ کو ون ڈے انٹرنیشنل کا درجہ حاصل تھا۔ تفصیلات کے مطابق فیصلہ کن معرکے میں اسکاٹش ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 5 وکٹ پر 285 رنز بنائے، ٹیم کی ابتدائی3 وکٹیں محض37 رنز پرگر گئی تھیں، کپتان پریسٹن مومسین نے فریڈی کولمین (31)کے ساتھ 91رنز جوڑ کر مشکلات کم کیں،رچی برینگٹن نے بھی63 رنز بنا کر کپتان کا خوب ساتھ دیا،دونوں نے پانچویں وکٹ کیلیے138 رنزکی شراکت سے ٹیم کو مضبوط ٹوٹل فراہم کرنے میں مدد فراہم کی، مومسین 139پر ناقابل شکست پویلین واپس گئے، انھوں نے 149گیندوں کا سامنا کیا اور 1چھکا و 12چوکے لگائے، منجولا گروگ نے 67 رنز کی پٹائی برداشت کرتے ہوئے 3 وکٹیں اپنے نام کیں۔
مشکل ہدف کا تعاقب کرنے والی یو اے ای کی ٹیم کے سلیمان فارس(16) اور امجدعلی(34) نے 49 رنز کا آغاز فراہم کیا، بعدازاں25 ویں اوور 106 رنز پر کپتان خرم خان(34) کے آئوٹ ہونے سے دیگر بیٹسمین بھی ہمت ہار گئے، بعدازاں کوئی بھی قابل قدر پارٹنر شپ نہ بن پائی،ایک اینڈ پر سواپنل پٹیل بہادری کے ساتھ ڈٹے رہے مگر کسی اور نے ان کا ساتھ نہ دیا، وہ ایک رن کی کمی کے باعث سنچری سے محروم رہے اور ناٹ آئوٹ پویلین لوٹے، ٹیم مقررہ اوورز میں9 وکٹ پر 244 تک ہی پہنچ سکی، ای ین وارڈ لا اورراب ٹیلر نے 3،3وکٹیں حاصل کیں، فاتح سائیڈ کے کپتان پریسٹن مومسین میچ اور ٹورنامنٹ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔ یادرہے کہ اسکاٹش ٹیم کا یہ دوسرا آئی سی سی کوالیفائر ٹائٹل ہے، اس سے قبل وہ 2005 میں بھی یہ کارنامہ انجام دے چکی ہے۔