آئی او سی کی جانب سے پاکستان پر اہم فیصلہ جلد متوقع

ایگزیکٹیو بورڈ کا دو روزہ اجلاس آج تھامس باخ کی زیر صدارت سوچی میں شروع ہوگا

نگراں15 رکنی بورڈ کے اجلاس کی صدارت آئی او سی کے صدر تھامس باخ کریں گے۔ فوٹو: فائل

آئی او سی کا ایگزیکٹیو بورڈ اتوار سے سوچی میں شیڈول ہے، اس دوران پاکستان کے حوالے سے اہم فیصلہ ہوگا، 2 روزہ اجلاس میں کھیلوں کی عالمی تنظیم کے انتظامی و دیگر معاملات کے نگراں15 رکنی بورڈ کے اجلاس کی صدارت آئی او سی کے صدر تھامس باخ کریں گے۔

مذکورہ اجلاس میں آئی او سی کے شعبہ انٹر نیشنل اولمپک کمیٹی کے نگراں پیرو میرو اور اولمپک کونسل آف ایشیا کے ڈائریکٹر جنرل حسین ال مسلم کی جانب سے حکومت پاکستان کو20 دسمبر 2013 کو جاری کیے جانے والے انتباہی خط کے حوالے سے غور کیا جائے گا، آئی او سی نے وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ میاں ریاض حسین پیر زادہ کے نام مذکورہ خط میں گزشتہ برس4 اکتوبر کو ہیڈکوارٹرز لوزانے میں ہونے والی ملاقات میں کیے جانے والے وعدوں پر 31 جنوری تک عمل کرنے کے لیے دی تھی۔




آئی او سی کا موقف ہے کہ پاکستان میں اولمپک تحریک پر اس کی روح کے مطابق عمل کرنے اورقومی اسپورٹس پالیسی کو اولمپک چارٹر سے ہم آہنگ کرنے کے لیے اس میں منا سب تبدیلیاں لا کر مطلع کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے، دریں اثناء پی ایس بی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی او سی کو حکومت پاکستان کے اصولی موقف سے آگاہ کردیا گیا ہے۔
Load Next Story