پریمیئر لیگ نیشنل بینک اور لائلپور ایف سی کا مقابلہ ڈرا
دونوں ٹیمیں مقررہ وقت میں ایک،ایک گول کر سکیں، آج لاہور میں 1 مقابلہ ہوگا
فیصل ٹائون فٹبال گرائونڈ لاہور میں میچ کے آغاز میں ہی دونوں ٹیموں نے جارحانہ انداز اپنایا۔ فوٹو: فائل
PESHAWAR:
پاکستان پریمیئر لیگ میں نیشنل بینک اور لائلپور ایف سی کا مقابلہ ڈرا ہو گیا، دونوں ٹیمیں مقررہ وقت میں ایک، ایک گول کر سکیں۔ فیصل ٹائون فٹبال گرائونڈ لاہور میں میچ کے آغاز میں ہی دونوں ٹیموں نے جارحانہ انداز اپنایا اور ایک دوسرے پر سبقت لے جانے کی کوشش کی۔
نیشنل بینک کی ٹیم اس وقت سبقت لے گئی جب فاروق نے حریف سائیڈ کی دفاعی لائن میں واضح شگاف ڈالتے ہوئے گیند کو جال کے اندر پھینک دیا۔اس صورتحال کے بعد لائلپور ایف سی نے بھی عمدہ کم بیک کیا اور این بی پی پرمتعدد حملے کیے، اس کی وجہ سے25ویں منٹ میں حیدر علی نے گول داغ کر مقابلہ 1-1 سے میچ برابر کر دیا۔ بعد ازاں دونوں ٹیموں نے برتری لے جانے کی کوشش کی لیکن دفاعی کھلاڑیوں کے شاندار کھیل کی وجہ سے کامیاب نہ ہو سکیں۔ میچ کے دوران حیدر علی کو ریفریزکی جانب سے یلو کارڈ دکھایا گیا۔ اتوار کو کے آر ایل کی ٹیم فیصل ٹائون فٹبال گرائونڈ لاہور میں کے پی ٹی سے مقابلہ کرے گی۔
دوسری جانب پریمیئر لیگ میں ایک دوسرے پر سبقت لے جانے کیلیے کے آر ایل، واپڈا اور کے ای ایس سی کے درمیان کانٹے دار مقابلہ ہے، تینوں ٹیموں کے 62، 62 پوائنٹس ہیں تاہم کے آر ایل کو گول اوسط کے اعتبار سے برتری حاصل ہے، پی اے ایف چوتھے، آرمی، پی آئی ا ے چھٹے، مسلم ایف سی چمن ساتویں، کے پی ٹی آٹھویں، افغان ایف سی چمن نویں اورایچ بی ایل دسویں نمبر پر ہے۔