حکومت سنبھل جائے ورنہ معاملات ’’وہ‘‘سنبھال لیں گے شیخ رشید
پیپلزپارٹی کے دورمیں کروڑوں کی کرپشن ہوتی رہی لیکن اب کروڑوں نہیں، اربوں کی کرپشن ہورہی ہے۔
پیپلزپارٹی کے دورمیں کروڑوں کی کرپشن ہوتی رہی لیکن اب کروڑوں نہیں، اربوں کی کرپشن ہورہی ہے۔ فوٹو: فائل
شیخ رشیدنے کہاہے کہ حکومت خودطالبان کاایشو حل کرلے ورنہ ''وہ'' مزیدبربادی نہیں دیکھ سکتے اور خودمعاملات سنبھال کرملک کوٹھیک کریںگے، پیپلزپارٹی کے دورمیں کروڑوں کی کرپشن ہوتی رہی لیکن اب کروڑوں نہیں، اربوں کی کرپشن ہورہی ہے۔
نوازشریف خودبحرانوں کودعوت دے رہے ہیں۔ شریف برادران جس کومال روڈ پرگھسیٹنے کی باتیں کرتے رہے اس کے ساتھ جپھی اںڈال رہے ہیں۔ ملک کامسئلہ پرویزمشرف نہیں دہشت گردی، مہنگائی اوربیروزگاری ہے۔ الطاف حسین پاکستان آ گئے تونائن زیروتک محدودہو جائیںگے۔ انھیںبرطانیہ میں اپنا مقدمہ لڑناچاہیے۔ ایک انٹرویومیں عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشیداحمد نے کہاکہ میں مئی جون کوملک کے مستقبل کے لیے انتہائی اہم سمجھتا ہوں۔ طالبان سے مذاکرات سمیت تمام معاملات کانتیجہ ان 2مہینوں کے درمیان نکل آئے گا۔
حکمرانوں میں سوچنے سمجھنے کی صلاحیت ختم ہوچکی ہے اوریہ اپنی ناکامیوں سے توجہ ہٹانے کے لیے پرویزمشرف کے معاملے کوایشو بنارہے ہیں۔ لیکن وہ آخرکار ملک سے چلاجائے گا۔ انھوںنے کہاکہ پرویزمشرف کے100 حمایتی اراکین اسمبلی ن لیگ کے ٹکٹ پرکامیاب ہوکر اسمبلی میں آئے۔ مشرف دورکے 6وفاقی وزیرآج بھی کابینہ میںشامل ہیں۔ اگر مشرف غدارہیں تووہ کیوںنہیں؟ انھوںنے کہاکہ نوازشریف اوران کی حکومت خود بحرانوںکو دعوت دے رہے ہیں۔ موجودہ دورحکومت میں جو جتنابڑا مالشیاہے اس کواتنی بڑی وزارت دی جاتی ہے جس کی وجہ سے ملک معاشی طورپر تباہ ہورہا ہے اور غیرملکی سرمایہ کاری مزید 30سے 40فیصد کم ہوگئی۔