پاکستان کے راکٹ حملے میں 3 بچے ہلاک ہوگئے افغان الزام کرزئی کی مذمت
حملے اصولوں کی خلاف ورزی ہیں۔ان حملوں کے افغانستان اورپاکستان کے تعلقات پرمنفی اثرات پڑیںگے،کرزئی
حملے اصولوں کی خلاف ورزی ہیں۔ان حملوں کے افغانستان اورپاکستان کے تعلقات پرمنفی اثرات پڑیںگے،کرزئی۔ فوٹو؛ رائٹرز/فائل
افغانستان نے الزام عائدکیا ہے کہ پاکستانی فورسزکی جانب سے افغان صوبے کنڑمیں راکٹ حملہ کیاگیا جس میں 3بچے جاں بحق اور 4زخمی ہوگئے۔
افغان میڈیاکے مطابق افغان صوبے کنڑکے گورنرکے دفترسے جاری بیان میں کہا گیاہے کہ پاکستانی فورسزکی جانب سے کنڑکے ضلع مارواڑی میں راکٹ داغاگیا جوگھر پرگرا جس کے نتیجے میں 3بچے ہلاک اور 4 زخمی ہوگئے۔
ادھرافغان صدرحامد کرزئی نے پاکستان کی جانب سے کیے گئے راکٹ حملے کی شدیدمذمت کرتے ہوئے کہاکہ اس طرح کے حملے اصولوں کی خلاف ورزی ہیں۔ان حملوں کے افغانستان اورپاکستان کے تعلقات پرمنفی اثرات پڑیںگے۔ افغان صدرنے جاں بحق اورزخمی ہونے والوںکے خاندانوں سے اظہارہمدردی کیااورصوبائی گورنرکو ہدایت کی کہ متاثرہ خاندانوں کو ہرممکن مددفراہم کی جائے ۔